1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب اللہ ہی کی تسبیح کر رہے ہیں(القرآن)

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سب اللہ ہی کی تسبیح کر رہے ہیں(القرآن)

    ایک اور مقام پر آیا، ترجمہ ’’کیا تو نہیں دیکھتا کہ جس قدر مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو پرندے پر پھیلائے اُڑ رہے ہیں سب اللہ ہی کی تسبیح کر رہے ہیں، سب اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتے ہیں اور زمین و آسمان کی حکومت اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اور سب کو اسی کی طرف جانا ہے۔‘‘(النور24: 41-42) پھر فرمایا ،ترجمہ ’’ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب اسی کی تسبیح کر رہے ہیں اور کوئی چیز نہیں جو اس کی حمد کے گیت نہ گاتی ہو مگر تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو۔‘‘(بنی اسرائیل 17:44) ایک اور مقام پر آیا، ترجمہ ’’آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے۔ سب اسی کے حکم کے آگے جھکے ہوئے ہیں۔‘‘(الروم30:26 ) پھر فرمان ہے ، ترجمہ ’’سورج اور چاند ایک حساب سے چکر لگا رہے ہیں، اور درخت اور تارے سجدے میں ہیں۔‘‘(الرحمن 55:5-6)۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں