1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سام سنگ کے نئے ٹیبلٹ میں دو آپریٹنگ سسٹم

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by احتشام محمود صدیقی, Jun 22, 2013.

  1. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسے ٹیبلٹ کی رونمائی کی ہے جو ونڈوز 8 اور اینڈرائڈ دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کر سکتا ہے۔
    سام سنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ نامی اس ٹیبلٹ کی سکرین 13.3 انچ ہے۔
    اس ٹیبلٹ میں ایسا کی بورڈ ہے جسے ٹائپنگ کے لیے باہر نکالا جا سکتا ہے اور اسے سٹینڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    یاد رہے کہ یہ ٹیبلٹ آسوس کے ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیانی ورژن کی رونمائی کے دو ہفتے بعد آیا ہے۔
    آسوس کے اس ورژن پر مائیکروسافٹ اور گوگل دونوں آپریٹنگ سسٹم چل سکتے ہیں۔
    ٹیکنالوجی کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق انہیں یہ امید ہے کہ یہ ایسا رجحان ہے جسے آنے والے دنوں میں دوسری کمپنیاں بھی اپنائیں گی۔
    ڈے ویز مرفی گروپ کے ٹیکنالوجی کے اہم تجزیہ کار کرس گرین نے کہا ’ایسے میں جبکہ ایک ٹیبلٹ سے دوسرے ٹیبلٹ کے فوائد میں فرق کرنا بہت مشکل ہے اس ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے لیے یہ ایک کفایتی راستہ ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کو بیک وقت دونوں چیزیں فراہم کر کے اپنی مصنوعات کی افادیت میں اضافہ کر سکتے ہیں‘۔
    [​IMG]
    اس کیمرے کی خاص بات ہے کہ اس کے لینس کو بدلا جا سکتا ہے
    انھوں نے مزید کہا ’اس کے ذریعے آپ ونڈوز کے سٹینڈرڈ پروگرام کے ساتھ کسی تیسری پارٹی کے پروگرام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی گوگل سسٹم کی ایپلیکشنز بھی آپ کو حاصل ہوں گی۔ یہ حمتی طور پر موبائل اور ٹیبلٹ کی دنیا کا اگلا قدم ہے‘۔
    سام سنگ کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ میں انٹل کی ہیزویل چپ ہے اور اس کی بیٹری نو گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
    اس کے ساتھ ہی اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے سکرین کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ زیادہ روشن ہو اور باہر سورج کی روشنی میں بھی اس کا استعمال کیا جا سکے۔
    لندن میں ایک پریس کانفرنس میں اس نئے ٹیبلٹ کی رونمائی کا اعلان کیا گیا۔
    سام سنگ نے ایک ٹچ سکرین کمپیوٹر ’ایکٹو ٹیب 3‘ کی نمائش بھی کی۔
    ’ایکٹو ٹیب 3‘ نامی اس کمپیوٹر کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ ہے اور اس پر ونڈوز 8 کا پورا پروگرام چل سکتا ہے ۔
    اس کے علاوہ سام سنگ نے ایک کیمرے ’گلیکسی این ایکس‘ کے بارے میں بھی اعلان کیا ہے۔
    اس کیمرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا لینز تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اینڈرائڈ ٹیکنالوجی پر چلتا ہے اور اس سے چار جی بی ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔
    اس کے ذریعے سمارٹ فون سے زیادہ بہتر قسم کی تصویر لی جا سکتی ہے اور اس میں تصویر اور ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی ہے جو کہ انٹرنٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
     
  2. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    خوب ! اس کیمرے کا انتظار رہے گا ۔
     

Share This Page