1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سافٹویروں کا اردو ترجمہ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از دوست, ‏30 جون 2006۔

  1. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    الحمداللہ
    اردو ویب لائبریری، لغت کے پراجیکٹس کے بعد اب سافٹویروں کے اردو ترجمے کی طرف ایک منظم انداز میں پیش قدمی شروع ہے۔ آن لائن ترجمہ کرنے کے لیے اردو ویب پر ای ٹرانس نامی ایک سافٹ ویر نصب کردیا گیا ہے۔
    اس وقت یہاں لینکس کے تصویری مواجے جی نوم اور اکاؤنٹنگ کے ایک سافٹویر کے پراجیکٹس ترجمے کے لیے موجود ہیں۔
    ہماری اردو کے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہاں مندرج ہو کر ترجمے میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ ہمیں صلاح مشورے دیں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں۔
    جی نوم کے 36009 پیغامات ہیں‌ جن کا ترجمہ کرنا ہے اور یہ بہت محنت طلب کام ہے آپ کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں۔ براہ کرم ہمارا ہاتھ بٹائیے۔
    پتہ یہ ہے http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جی نوم کیا ہے؟

    شاکر بھائی! ہماری اردو میں تشریف آوری پر خوش آمدید۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یہاں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

    ہماری اردو ابھی بالکل نوزائیدہ ہے، یعنی اِسے پیدا ہوئے ابھی ڈیڑھ ماہ بھی نہیں ہوا۔ اور پھر اِس دورِ طفلی میں یہاں زیادہ وقت دینے والے تمام صارفین نئے نئے اردو لکھنا (اور کسی چوپال میں لکھنا) سیکھ رہے ہیں، جس کا اندازہ آپ کو یہاں کے ماحول سے ہو چکا ہوگا۔ ہماری کوشش تو ہے کہ جونہی یہ صارفین ذرا دورِ بلوغت کو پہنچیں انہیں ایسے ہوم ورک کی طرف آمادہ کیا جائے جیسا کہ پہلے سے اُردومحفل کے صارفین کی طرف سے جاری ہے۔

    آپ نے جی نوم کے اُردو ترجمہ کے بارے میں لکھا ہے۔ اگر آپ تھوڑی وضاحت جی نوم کی کر دیتے تو صارفین کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو جاتی کہ اُنہیں کس قدر اہمیت کے منصوبے کی طرف بلایا جا رہا ہے۔

    بڑی نوازش ہوگی۔
     
  3. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ کی نا منتظمین والی بات۔
    معذرت خواہ ہوں جی نوم کی وضاحت حاضر ہے۔ امید ہے یہی صارفین کل ہمیں بھی پیچھے چھوڑ جائیں گے۔ ویسے میں نے بھی اردو ویب پر ہی یہ سب کچھ سیکھا ہے امید ہے چند ماہ میں اپنی اردو کے صارفین اس قابل ہوں گے کہ اردو کمپیوٹنگ کے لیے کام کرسکیں۔
    جی تو جی نوم کیا ہے؟؟؟؟؟
    جی نوم اصل میں لینکس کا تصویری صارف مواجہ یعنی گرافگ یوزر انٹرفیس ہے۔ جیسے ونڈوز کا ایم ایس ڈاس کا جی یو آئی ہے۔
    لینکس اصل میں ایک کرنل ہے۔ یعنی صارف اور کمپیوٹر کے مابین مترجم پروگرام۔ اس کرنل کے اوپر بطور لباس مختلف قسم کے تصویری صارف مواجے ہیں جن میں کے ڈی ای اور جی نوم زیادہ مشہور ہیں۔ ایکس ایف سی وغیرہ بھی ایک آدھ نام ہے۔
    کے ڈی ای کا ترجمہ بھی کرنا ہے تاہم اس کا نیا ورژن آرہا ہے اگلے سال ورژن چار آرہا ہے۔ جیسے ونڈوز 2000 کے بعد ایکس پی آئی تھی یہی حال کے ڈی ای 4 کا سمجھ لیں اس لیے ہم جی نوم تصویری صارف مواجے کا پہلے ترجمہ کررہے ہیں۔
    مزید بتاتا چلوں لینکس ایک آزاد اور مفت خدمتگار نظام یعنی آپریٹنگ سسٹم ہے۔ آزاد مطلب کوئی ملکیتی حقوق یا کاپی رائٹ نہیں۔ مفت مطلب کوئی پیسا نہیں اسے خریدنے کے لیے۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    شکریہ دوست
     
  5. منصور احمد
    آف لائن

    منصور احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 جولائی 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم اپنی پوری کوشش کر کے ان کے تراجم کرےں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    خوش آمدید منصور بھائی۔

    اس کا مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ یہاں کے صارفین کے پکنے کا انتظار کرنے کی بجائے ابھی سے انہیں اردومحفل کے کام میں ہاتھ بٹانے کی آفرز کی جانی چاہئیں۔
     
  7. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایسی بھی کوئی بات نہیں۔
    یہاں بھی چلے وہاں بھی چلے ۔
    محترمہ ہم اور آپ کونسا الگ ہیں۔ مقصد ایک ہونا چاہیے۔ اور مل جل کر کام کرنے میں برکت ہوتی ہے۔
    اللہ نے توفیق دی تو ادھر بھی حاضری جاری رکھیں گے۔
    اصل میں‌ ہماری طبیعت اردو محفل نے کچھ ایسی بنا دی ہے کہ ہر جگہ اردو کمپیوٹنگ کی ٹانگ اڑائے بغیر رہ نہیں سکتے۔
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ترجمہ کرنے والوں سے میری ایک گزارش ہے۔ اردو کو مشکل نہ بنائیں اور ایسے الفاظ منتخب کریں جو عام بول چال میں مستعمل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے ڈرایونگ کی ایک اردو کتاب دیکھی اس کے چند الفاظ بیان کرتا ہوں۔

    برقی قمقمہ برائے تبدیلیء رخ ۔۔۔۔ Indicator​

    پائیدان برائے قبضہِ رفتار ۔۔۔۔Brake​

    پائیدان برائے تغیرِ رفتار ۔۔۔۔Accelerator​
     
  9. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محترم آپ کی بات ٹھیک ہے۔ جن اصطلاحات کی آپ بات کررہے ہیں یہ شاید میری پیدائش سے بھی پہلے بنائی گئی تھیں۔ چونکہ خالصتًا سائنسی اصطلاحات ہیں۔ ہماری مراد یہاں کمپیوٹر کی اصطلات ہیں جو کہ عام بول چال سے زیادہ قریب ہیں اگرچہ یہ بھی سائنس ہے۔
    ہماری ترجیح اردو ہے۔ اگر اردو میں بامعنی، سادہ اور ایک ایسی اصطلاح جو قاری کے ذہن میں پڑھتے ہی ایک خاکہ تعمیر نہ کرسکے ،دستیاب نہ ہو تو ہم انگریزی کو ترجیح دیں گے اردو میں۔ یک لفظی ترجمہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اتنے لمبے ترجمے کرنے کی نہ تو کسی کو فرصت ہے اور نہ کوئی پڑھے گا لوگ متنفر ہی ہوں گے۔
    ویسے آپاردو محفل پر آئیے نہ کبھی ہمارا کام بھی دیکھیے اور ہمیں مشوروں سے بھی نوازئیے۔
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست بھائی! میں کافی عرصے سے نیٹ پر اردو ڈھونڈ رہا تھا۔pakdata.com کے علاوہ مجھے کم ہی کوئی سائٹ ایسی ملی ہے جہاںاردو کو gifکی صورت میں نہ لکھا گیا ہو۔ میں آپکی کاوشوں کو دیکھ کر بہت مطمعن ہوں اور اقبال کا یہ شعر اپنی حقیقت آشکار کرتا محسوس کرتا ہوں:-
    نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی​
     
  11. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ۔ نوازش۔
    محترم یہ ہمارے منتظمین کی کاوش ہے ہم تو پھل کھانے والے ہیں۔ لگانے والے کوئی اور ہیں۔ اردو محفل پر تشریف لائیے تو تفصیلی تعارف کروائیں اردو ویب کا ہم آپ سے۔
     
  12. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اردومحفل کی اہمیت

    واصف بھائی! حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہماری اردو تو بچی ہے اردومحفل کی۔ جیسا کہ آپ کو دوست نے دعوت دی ہے اور آپ کا آئی ٹی اور اردو دونوں سے یارانہ بھی ہے، تو ایسے لوگوں کا اردومحفل سے گہرا تعلق واسطہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں حیران ہوں کہ گزشتہ پورے ایک سال میں آپ کو اردومحفل کی خبر کیوں نہ ہو سکی!!! پچھلے ایک سال میں وہاں جس محنت اور لگن سے اردو کی خدمت ہو رہی ہے دنیا میں اور کسی جگہ بھی آپ کو ایسا کام نہیں ملے گا۔ ہماری اردو کے پیچھے بھی دراصل اردومحفل ہی کارفرما ہے، جسے ہم اس کی ماں کا رتبہ دیتے ہیں۔ بس بچی میں تھوڑی رنگینیاں ذرا زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ :wink:
     
  13. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واصف بھائی مزہ تو تب آئے اگر آپ اب آئی ٹی کی دنیا میں اردو کا نام روشن کرنے والے بنیں۔ :84:
     
  14. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں نے اکثر جگہوں‌ پر دیکھا ہے ایک ہی پوسٹ دو بار ہو رہی ہے۔ اگرچہ اس میں متعلقہ رکن کی کوئی کاوش نہیں ہوتی میرے خیال میں۔ ادھر بھی میرا پیغام دو بار پوسٹ ہوگیا ہے خوبخود اسے ذرا دیکھیے گا۔ شاید کوئی تکنیکی مسئلہ ہے۔
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں سے ہی مجھے اردو محفل کا لنک ملا اور ہیں ادھر بھی ممبر ہوں۔ اگر بچی ماں سے آگے نکل گئی ہے تو کوئی اچھنبا نہیں۔ اسی لئے تو کہتے ہیں “بچہ انسان کا باپ ہوتا ہے“ :lol:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں