1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ساغر صدیقی کا کلام

Discussion in 'اردو شاعری' started by این آر بی, Oct 31, 2008.

  1. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ ساغر جی ۔ کیا کیا بیچ ڈالا ہے۔
    بہت خوب :a165:
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    شکریہ وسیم جی پسندیدگی کے لئے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    وسیم بھائی ۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔
    آپ بھی کبھی اپنا ذوق ہمیں سنائیے نا ۔
    انتظار رہے گا۔
     
  4. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    خطا وارِ مروت ہو، نہ مرہونِ کرم ہو جا
    مسرت سر جھکائے گی، پرستارِ الم ہو جا

    انہی بے ربط خوابوں سے کوئی تعبیر نکلے گی
    انہی الجھی ہوئی راہوں میں میرا ہمقدم ہو جا

    [glow=red:vx8atpmk]کسی زردار سے جنسِ تبسم مانگنے والے!
    کسی بیکس کے لاشے پر شریکِ چشمِ نم ہو جا[/glow:vx8atpmk]
    کسی دن اِن اندھیروں میں چراغاں ہو ہی جائے گا
    جلا کر داغِ دل کوئی ضیائے شامِ غم ہو جا

    تجھے سلجھائے گا اب انقلابِ وقت کا شانہ
    تقاضائے جنوں ہے گیسوئے دوراں کا خم ہو جا

    تجسس مرکزِ تقدیر کا قائل نہیں ہوتا
    شعورِ بندگی! بے گانہءِ دیر و حرم ہو جا

    یہ منزل اورگردِ کارواں ساغر، کہاں اپنے!
    سمٹ کر رہگزارِ وقت پر نقشِ قدم ہو جا​
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت ہی خوب کلام ہے۔
    ویسے تو ہر شعر اپنی مثال آپ ہے ۔ لیکن ان اشعار کے کیا کہنے۔
    :a180:

    این آر بی بھائی ۔ شکریہ :dilphool:
     
  6. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوبصورت غزل ہے۔
    این آر بی بھائی شیئر کرنے پر بہت شکریہ
     
  7. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت عمدہ این آر بی جی ۔ بہت خوب :a180:
     
  8. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    نعیم بھائی، ساگراج بھائی اور نور جی، پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ :flor: :flor: :flor:
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    قطعاتِ ساغر

    عید کا چاند تو خوشیوں کا سوالی ہے دوست
    اور خوشی بھیک میں مانگے سے کہاں ملتی ہے
    دستِ سائل میں اگر کاسہء غم چیخ اٹھے
    تب کہیں جا کے ستاروں سے ضیا ملتی ہے

    --------------------------------------------------

    یہ مسرت کی فضائیں تو چلی جائیں گی
    کل وہی رنج کے آلام کے دھارے ہوں گے
    چند لمحوں کے لیے آج گلے سے لگ جا
    اتنے دن تو نے بھی ظلمت میں گزارے ہوں گے

    --------------------------------------------------

    چاندی شب کی دھول پی جاؤ
    مے نہیں ہے تو پھول پی جاؤ
    گھول کر میکدے کے پانی میں
    زندگی کے اصول پی جاؤ

    --------------------------------------------------

    موج طوفاں بدوش رہتی ہے
    گل کی آغوش میں شرارہ ہے
    زندگی جس کو لوگ کہتے ہیں
    چشم ساقی کا اک اشارہ ہے

    --------------------------------------------------

    چشمِ اعتبار کی زحمت
    دل کو صبر و شکیب دیتا ہے
    آئینے میں نا عکس ہستی دیکھ
    آئینہ بھی فریب دیتا ہے
     
  10. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ بہت خوب نعیم بھائی اچھے قطعات ہیں
    :flor:
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب اچھے کلام کا انتخاب کیا ھے دیر آید درست آید :a180: :a165:
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ساگراج بھائی اور خوشی جی ۔
    پسندیدگی اور ناچیز کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں۔
    شکریے کے پھول قبول کیجئے :dilphool:
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    یہ کیسے پھول ھیں :no: :no: :no: :hathora:
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    نالہ حدودِ کوئے رسا سے گزر گیا
    اب درد دل علاج و دوا سے گزر گیا

    ان کا خیال بن گئیں سینے کی دھڑکنیں
    نغمہ مقام صورت و صدا سے گزر گیا

    اعجاز بے خودی ہے کہ یہ حسن بندگی
    اک بت کی جستجو میں خدا سے گزر گیا

    انصاف سیم و زر کی تجلی نے ڈس لیا
    ہر جرم احتیاج سزا سے گزر گیا

    الجھی تھی عقل و ہوش میں ساغر رہ حیات
    میں لے کے تیرا نام فنا سے گزر گیا


    ساغر صدیقی​
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ بہت خوب :a180: اچھی شئیرنگ ھے نعیم جی
     
  16. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت اچھی غزل ہے۔
    نعیم بھائی بہت شکریہ شیئر کرنے پر
     
  17. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ساغر صدیقی جذب و کیف کے حامل شاعر ہیں
    یہ بھی بہت عمدہ کلام ہے۔
     
  18. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    :a180: عمدہ انتخاب ہے :a180:
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ساگراج بھائی ۔ زاہرا جی اور نور بہنا۔
    نظرِ عنائیت اور پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔
     
  20. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ نعیم بھائی، بہت خوب غزل شیئر کی ہے۔ شکریہ۔
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    شکریہ ۔ این آر بی بھائی ۔ آپ جیسے قدردان ہوں‌تو نکموں کا معیار بھی بلند ہونا شروع ہوجاتا ہے :dilphool:
     
  22. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب ۔ ساغر صدیقی درویش منش اور بےنیاز شاعر ہے۔
    بہت خوب غزل ہے۔ :mashallah:
     
  23. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    [size=150[center]]پھول مسلیں تو انہیں نغمہ وجھنکار ملیں
    میں نے کانٹے تو نہیں بوئے کہ انگار ملیں

    آنکھ لرزاں ھے سرِمحفل ہستی اے دوست
    ان کی چلمن کےقریں تشنہ دیدار ملیں

    اس کو ادراک کی پر نور زباں کہتے ھیں
    جس میں انساں کی تعظیم کے اطوار ملیں

    ایسی مجروح تمنا ہی صلیب غم ھے
    جس کو غنچے بھی بہاروں میں گرفتار ملیں

    خون دل شرط ھے اے یار بصیرت کے لئے
    یہ بھی ممکن ھے کہ صحراؤں میں گلزار ملے

    حیف اس چارہ گرِ وقت کی قسمت ساغر
    جس کو ہر گام پہ تقدیر کے بیمار ملیں[/size][/center]
     
  24. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔ حاصلِ کلام شعر ہے۔
    بہت خوب۔ :a180:
     
  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    کوئی تازہ الم نہ د کھلائے
    آنے والے خوشی سے ڈرتے ھیں
    لوگ اب موت سے نہیں ڈرتے
    لوگ اب زندگی سے ڈرتے ھیں
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یارب ترے جہان کے کیا حال ہو گئے
    کچھ لوگ خواہشات کے دلال ہو گئے

    تپتی رہی ہے آس کی کرنوں پہ زندگی
    لمحے جدا ئیوں کے مہ و سال ہو گئے

    بھولی ہے رنگ رنگ کو دنیا کی ترنگی
    نغمے ربابِ وقت کے بے تال ہو گئے

    وحشت میں اپنے تار گریباں ہی دوستو
    الجھے تو ہر قدم پہ گراں جال ہو گئے

    ساغر جو کل کھلے تھے وہ غنچے کہاں گئے
    ہنگامہ ء بہار میں پامال ہو گئے



    ساغر صدیقی​
     
  27. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائ بہت خوب واہ :a180:
     
  28. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    دکھ درد کی سوغات ھے دنیا تری کیا ھے
    اشکوں بھری برسات ھے دنیا تری کیا ھے

    کچھ لوگ یہاں نورِ سحر ڈھونڈ رھے ھیں
    تاریک سی اک رات ھے دنیا تری کیا ھے

    تقدیر کے چہرے کی شکن دیکھ رہا ہوں
    آئینہ حالات ھے دنیا تری کی ھے

    پابندِ مشیت ھے تنفس بھی نظر میں
    اک جذبہ لمحات ھے دنیا تری کیا ھے

    مجروحِ تقدس ھے تقدس کی حقیقت
    روداد خرابات ھے دنیا تری کیا ھے

    ساگر میں چھلکتے ھیں سمادات کے اسرار
    ساقی کی کرامات ھے دنیا تری کیا ھے
     
  29. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    بہت خوب، بہت مزہ آیا کافی عرصے بعد پڑھ کر۔
     
  30. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108

    :a180:
     

Share This Page