1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد انتقال کرگئے

Discussion in 'خبریں' started by حنا شیخ, Aug 11, 2016.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
    نجی اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کرگئے جب کہ اس سے قبل ان کے بیٹے کی جانب سے میڈیا کو خبر دی گئی تھی کہ وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تاہم رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے دل کی دھڑکن 6 منٹ بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی تھی تاہم اب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں
    حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو بھارتی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوئے۔ حنیف محمد نے اکتوبر 1952 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنے کیرئیر میں 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی بدولت 3 ہزار 915 رنز بنائے۔
    حنیف محمد پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں سب سے طویل اننگز اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، 1957 میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 337 رنز بنائے اور کریز پر970 منٹ تک کھڑا رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا یہی نہیں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
    حنیف محمد بیٹنگ کے علاوہ بولنگ اور وکٹ کیپنگ میں بھی نمایاں تھے جب کہ انہیں ریورس سوئپ کا موجد بھی کہا جاتا ہے۔ حنیف محمد کے چھوٹے قد کی وجہ سے انہیں کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے ناقدین کو ناصرف خاموش کرایا بلکہ لٹل ماسٹر کے نام سے بھی مشہور
    ہوئے۔
    لیجنڈری حنیف محمد کے 4 بھائی وزیر محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد جب کہ ایک بیٹا شعیب محمد اور ایک پوتا شہزار محمد کرکٹ سے وابستہ رہے۔ لیجنڈری حنیف محمد نے پی آئی اے، بہاولپور اور کراچی کی ٹیموں کی جانب سے نمائندگی کی۔
    031.jpg
     
  2. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگا عطا فرمائے اور ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔
    آمین۔
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  4. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    حنا شیخ likes this.
  5. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     

Share This Page