1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر وفات پا گئیں، وزیراعظم عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو، چودھری برادران، گورنر پنجاب، اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی رہنماوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔‌

    بیگم شمیم اختر کی وفات کی اطلاع لیگی رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹ کے ذریعے دی، مریم نواز کو پشاور جلسے میں ان کی دادی کے انتقال سے آگاہ کیا گیا۔ مرحومہ بڑے بیٹے نوازشریف کے ہمراہ لندن میں مقیم اور کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف کے لندن میں موجود دوسرے بیٹے سلمان شہباز سے بات ہوئی جنہوں نے اپنی دادی کی وفات کی تصدیق کی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں