1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سائنس بمقابلہ ایمانیات

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از سائنسدان, ‏29 دسمبر 2012۔

  1. سائنسدان
    آف لائن

    سائنسدان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 دسمبر 2012
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم محترم ساتھیوں اور عزیزوں
    ہم جانتے ہیں مگر کتنا یہ نہیں جانتے اس پہ طرہ ہم فخر سے نعرے لگاتے ہیں اور علی اعلان ڈھنڈورا پیٹتے ہیں ہم وہ جانتے ہیں جو تم نہیں جانتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے کبھی جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ آخر ہم کیا جانتے ہیں ؟ مگر بس ہم پھولے نہیں سماتے ہمارے اجداد نے یہ کارنامہ انجام دیا وہ کارنامہ انجام دیا انہوں نے کارنامہ انجام دیا ہم نے کونسا تیر مارا؟
    سائنس کی بات کی جائے تو سائنس آج ہم سے دو ہاتھ آگے ہے ہماری ایک نسل اس کے شعبدوں کی دیوانی ہے وجہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی آج سائنس کی تحقیق نے کیا کیا ایجادات نہیں کیں طب کا شعبہ ہو یا فضائی ، سمندر کا شعبہ ہو یا خلائی
    ، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا ارتقائی سب شعبہجات میں سائنس چھا گئی ، سائنس اگر چھاجاتی اور مسلمانوں کے ہاتھوں چھا جاتی تو ہمیں فخر ہوتا ہمیں خوشی ہوتی مگر یہ تمام ترقی کے پیچھے یا تو عیسائی ہیں یا ملحد اب آپ اندازہ کرسکتے ہیں یہ دونوں کون ہیں آپ کے اور آپ کے ایمان کے دشمن یہ کیوں چاہیں گئے ان کو پندرھویں سولہویں صدی میں ذلیل کرنے والوں کا ایمان سلامت رہنے دیا جائے؟
    عامیوں کے لئے فطرت ہی خدا کی دلیل ہے، کہ دیکھو پرندہ اڑ رہا ہے، دیکھو سورج نکلتا اور غروب ہوتا ہے، دیکھو ذمین کیسے اپنے مدار میں چکر کاٹتی ہے، دیکھا کیسے دن رات ہوتے ہیں، دیکھو کون بارش برساتا ہے، کون ہے “خدا” کے سوا کون یہ کر سکتا ہے۔ بہت عمدہ۔ مزید کچھ کہنے کی احتیاج رہ جاتی ہے اس دلیل پر؟
    جبکہ کچھ لوگ انہیں باتوں کو سمجھنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیتے کیا آپ جانتے ہیں ان میں سے چند لوگ آپ کے اجداد تھے جی ہاں وہی اجداد جنہیں آپ بھلا چکے ہیں

    جہاں تک بات کی جائے سائنس کی سائنس کی عمارت مادہ پہ کھڑی ہے مادہ جسے انسان دیکھ سکے دیکھ نا سکے تو محسوس کرسکے محسوس بھی نا کرسکے تو کم از کم ثابت کرسکے اس عمارت کا وجود ہے
    ایمان کی عمارت روحانیت اور عقیدے پہ کھڑی ہے جسے نا دیکھا جا سکتا ہے نا محسوس اور نا ہی ثابت
    جو ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔
    اب آپ سوچے گئے کیا ہمارا ایمان ہی ہے بس ۔۔ خدا ، قرآن سب کیا ، جب ہم کچھ ثابت ہی نہیں کرسکتے؟
    کوئی گیتا میں سے سائنس نکال لائے ، رامائن میں سے کشش ثقل کا قانون نکال لائے تو آپ یقین کر لیں گئے؟
    یقیناٗ آپ کا جواب نفی میں ہوگا تو آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں اگر ہم قرآن سے کچھ ثابت کردیں تو سارا عالم اسلام قبول کر لے گا؟

    سائنس میں چونکہ ایمان اور عقیدے کی کوئی گنجائش نہیں مگر اس کے ساتھ تحقیق و جستجو فرض ہے
    مذہب میں سائنس و فلسفے کی کوئی گنجائش نہیں مگر اس کے ساتھ خدا اور آخرت پہ ایمان فرض ہے

    سائنس نے ایڑی چوٹی کو زور لگایا مگر آخر وہ ناکام رہی کیونکہ وہ نسبت سے پچھڑ گئی

    نسبت کیا ہے آئندہ سیشن پہ ہم اس پہ بات کریں گئے​
     

    منسلک کردہ فائلیں:

اس صفحے کو مشتہر کریں