1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زندگی کے لیے سوچ بقلم زنیرہ عقیل

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏8 مارچ 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی اللہ رب العزت کا ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے انسان کے لیے جس کی جس کی قدرکرنی چاہیے.

    ایک کمہار مٹی کے برتن بنا کر بہت خوبصورتی سے اپنی دکان میں سجا دیتا ہے دیکھنے والوں کی نظر میں خوبصورت نظر آنے والے برتن کو یہ احساس قطعی نہیں ہے کہ وہ خوبصورت ہے کیوں کہ وہ تو ایک بے جان برتن ہے لیکن انسان کو اللہ نے زندگی دی شعور دیا اور سوچنے سمجھنے کی آزادی دی اچھا برا سمجھا دیا اب انسان اپنی خوبصورتی کو کس طرح مزید سنوار کر دنیا کو مزیں کرتا ہے اس میں انسان کی اپنی محنت اور جذبہ کار فرما ہوتا ہے.
    کچھ لوگ زندگی میں ایسا کر کچھ لیتے ہیں کہ امر ہو جاتے ہیں اور رہتی دنیا تک انکو یاد کیا جاتا ہے اور کچھ آ کر صرف اپنی زندگی جی کر گزر جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو.

    زندگی سنوارنے کے لیے لا محدود تخیلات کا سمندر موجود ہے جو موجیں مارتا ہوا انسان کی سوچ سے ٹکرا کر اسے بیدار کرنے کی کوشش میں ہمہ تن مصروف رہتا ہے

    زندگی کے لئے ایک بہترین سوچ رکھنا ہر انسان کا حق ہے
    میں نےاس سلسلے میں ایک سطر پڑھی تھی جس پر عمل کر کے روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں اور زندگی میں سدھار پیدا ہوتا جا رہے وہ سوچ یہ ہے کہ

    ہر ایک کی سنو اور ہر ایک سے سیکھو
    کیونکہ
    ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا
    لیکن
    ہر ایک کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے

    مشاہدہ انسان کی سوچ کو بلندیوں تک لے جاتا ہے اور اس پرواز میں ہر قدم پر اللہ کی قدرتوں کو قریب سے محسوس کرنے کے مواقع ملتے ہیں
    آج ایک مریض کو ڈاکٹر صاحب نے کچھ دوائیں لکھ کر دیں اس مریض کی حالت اس کی سوچ اور رد عمل کا مشاہدہ کرنے پر مجھے ایک سبق ملا کہ جب ایک انسان بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر مریض کو دوائی لکھتا ہے وہ مریض ڈاکٹر کو بڑی تفصیل سے اپنی بیماری بتاتا ہے بیماری بتاتے وقت مریض کے چہرے پر تفکرات کاجم غفیر صاف دکھائی دیتا ہے.
    پھر ڈاکٹر جب مریض کے لیے دوائی لکھ کر دیتا ہے تو بہت احتیاط سے وہ پرچی سنھبال کر رکھتا ہے اور ہدایات اور احتیاطی تدابیر کو بڑے انہماک سے سنتا ہے .
    اور اس پر عمل کرتا ہے

    لیکن انسان اپنے اندر کی بیماری کے علاج کے لیے اللہ کے کلام کو جو حقیقت میں ہماری بیماریوں کا علاج ہے در گزر کرتا ہے

    اللہ رب العزت نے جو احکامات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن اور حدیث کی شکل میں ہمیں پہنچائے ان پر عمل کرنے کی بجائے ہم غفلت کی چادر اوڑھ کر اس نہ جانے اس فنا ہونے والی دنیا کی کس چیز پر اتنا گھمنڈ کر کے اپنے اندر کی بیماری کو اس قدر خطرنا ک حد تک پھیلنے دیتے ہیں کہ پھر ٹھیک ہونا مشکل ہو جاتا

    اللہ ہمیں اپنی اندرونی بیماریوں جو برائیوں کی شکل میں ہماری زندگی میں موجود ہیں کا علاج اللہ کے احکامات اور بنی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدایات کے مطابق کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

    زندگی کے لیے سوچ بقلم زنیرہ عقیل
     
    Last edited: ‏8 مارچ 2018
    ساتواں انسان اور کنعان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ عقیل صاحبہ ،،، بہت اچھا لکھتی ہیں آپ ۔ لکھتی رہا کریں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    دوسری بال پر دوسرا چھکا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا ... بہت بہت شکریہ
    ویسے کتنے اوور کھیلنے ہیں مجھے کیوں کہ ڈیوٹی واپس جوائن کر لی
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
    اللہ عمل کی توفیق و آسانی دے۔آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جذاک اللہ خیرا کثیرا ۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں