1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ریت کا طوفان یا عید جمل

'قدرتی حسن و جمال' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏13 مارچ 2014۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ریگستان میں رہنے والوں کی بود و باش دیگر علاقوں میں رہنے والوں سے بہت مختلف ہے۔ ان کا لباس، ان کا مزاج، ان کا برتاو، ان کے ہاں پایا جانے والا مہمان نوازی کا جذبہ اور ان کے استعمال کی سب سے اہم شے پانی اور اونٹ ایسے ہیں کہ اس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔

    اونٹ کو عربی میں جمل کہتے ہیں اور یہ لفظ خوبصورتی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اونٹ ریگستان کا جہاز کہلاتا ہے۔

    اونٹ کے خواص یوں تو بہت ہیں مگر ریگستان میں رہنے والوں کا اس پر بہت انحصار ہے۔ یہ ان کے لئے سواری کے کام آتا ہے، ان کے لئے بار برداری کا کام سرانجام دیتا ہے اور ان کے لئے دودھ کا ذریعہ ہے اور ان ضرورت کے وقت خوراک کا کام دیتا ہے۔

    یہی اونٹ بہت کم خرچے میں گزارا کرتا ہے۔ کم سے کم کھانا اور کم سے کم پانی کا استعمال۔

    مجھے اونٹ کو دیکھ کر بہت تعجب ہوا جب میں نے اونٹ دوڑ کا مظاہرہ دیکھا (مدینہ المنورہ کے نواحی گاوں ینبع النخل)۔ انسانی سے سوچ سے بھی ذیادہ تیز دوڑنے والا یہ باکمال جانور آپ کو ورط حیرت میں ڈال دے گا۔

    مجھے کل ریاض جانے کا اتفاق ہوا تو اس وقت ریت کا طوفان چل رہا تھا۔ ہرطرف اندھیرا تھا اور چہار سو ریت تھی۔ لوگوں نے گاڑیوں کے سامنے والے حصے پر فیری لگا رکھی تھی تاکہ ریت سے نقصان نہ پہنچے۔ مجھے وہاں پہنچنا ضروری تھا اس لئے سفر کا قصد کیا اور ماحول کے مطابق سپیڈ رکھتے ہوئے 2 بجے کا نکلا ہوا شام 6 بجے ریاض پہنچ گیا۔

    اس دوران میں نے بہت سے اونٹ دیکھے اور واپسی پر بھی یہی حال تھا۔ ایسے لگتا تھا کہ اونٹوں کی عید ہے آج۔

    مجھے لاہور میں گرمیوں کے موسم میں ہونے والی بارش یاد آگئی جب ہر بچہ اپنے والدین سے ضد کرکے بارش میں نہانے کے لئے باہر نکل آتاتھا۔

    ممکن ہے ریت کے طوفان میں ان اونٹوں نے اپنے مالکان سے بھی یہی ضد کی ہو۔

    ملاحظہ فرمائیے چند تصاویر:-

    [​IMG]
    آغاز سفر (ہائی وے پر ریت کی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہا۔
    ریاض 460 کلومیٹر اور دمام 90 کلومیٹر
    [​IMG]

    [​IMG]
    دمام ایئر پورٹ سے گزرنے کے بعد ایک باڑے میں اونٹ موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    پہلا پڑاو (وقت عصر)

    [​IMG]

    ریاض پہنچنے پر میرے لئے یک ہوٹل (سفیر )میں کمرے کا انتظام کیا گیا تھا

    [​IMG]
    ڈائننگ ٹیبل

    [​IMG]

    ٹی وی کے لئے صوفہ

    [​IMG]

    میرے کمرے کے باہر کاریڈور کا منظر

    [​IMG]

    دائیں طرف میرا کمرہ
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    میرا ڈنر

    [​IMG]

    صبح کا ناشتہ

    [​IMG]

    ڈائننگ ہال

    [​IMG]

    صبح کے وقت کاریڈور کا منظر

    [​IMG]

    ریاض سے واپسی پر بہت سے اونٹوں کے قافلے دیکھے اور جہاں مجھے موقع ملتا گاڑی روک کر زوم لینز سے فوٹو بناتا۔ یہ خوبصورت بچہ میں ایسے لگا جیسے بارات میں شہ بالہ ہوتا ہے۔

    [​IMG]

    اونٹوں کا گلہ بان اونٹنی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے

    [​IMG]

    دمام ایئرپورٹ سے گزرا تو یہ سپی دکھائی دی گاڑی چلاتے ہوئے تصویر لی۔

    [​IMG]

    ذرا آگے آیا تو یہ ریوڑ سڑک کراس کررہا تھا میں نے گاڑی کے ہیزرڈ جلائے تاکہ پیچھے سے آنے والے محتاط ہوجائیں۔ اور فوٹو بنانے لگا

    [​IMG]

    ایک سٹور میں گیا تو اس کے باہر دست سوال کرنے والی خاتون بیٹھی نظر آئیں اور گاڑی میں آکر ان کی تصویر بنائی۔ پورےملک میں اسی طرح ہوتا ہے۔

    [​IMG]

    آخر میں اپنے دوست ابوخالد کے گھر گیا اور یہ آخری تصویر ہے۔



    نوٹ: یہ لڑی آپ لوگوں کے علم میں اضافہ اور تفریح طبع کے لئے بنائی ہے اس لئے اپنی رائے سے ضرور آگاہ فرمایئے گا۔

    شکریہ

    غوری




     
    پاکستانی55، نعیم اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب غوری بھائی!
    ایسا محسوس ہوا کہ ہم بھی آپ کے ساتھ ہم سفر ہیں۔
    بیٹھے بٹھائے سیر کروا دی
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    @غوری بھائی آپ نے واقعی ہمیں اپنا ہم سفر بنا لیا۔ بہت خوبصورت منظر کشی ہے۔ شکریہ
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مختلف مقامات پر رہنے والے کس طریقے سے رہتے ہیں، اس فورم کے ذریعے ہم بخوبی معلومات بہم پہنچا سکتے ہیں۔ اور میں نے سوچا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کو بھی یہاں کے بود و باش سے متعارف کرواوں۔

    اکثر لوگ پردیس کی اداسی کو سر پر چڑھا لیتے ہیں مگر مجھ سے یہ نہیں ہوتا۔ میں کوشش کرتا ہوں اپنے مسائل سے جلد از جلد نبٹ لوں وگرنہ نا حل ہونے والی گتھیوں کو ذائل کرنے کے لئے کوئی مشغلہ اپنا لوں۔

    کیمرہ ہمیشہ سے میرا بہترین ساتھی رہا ہے اور میری حسین یادوں کو ترو تازہ کرتا رہتاہے۔

    آپ کی طرف سے توصیفی کلمات میرے لئے اعزاز ہیں شکریہ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں