1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ریاضؔ کھول دو رختِ سفر مدینے میں ۔۔ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏12 جون 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ریاضؔ کھول دو رختِ سفر مدینے میں
    سفر تمام ہوا مختصر مدینے میں

    یہ اضطراب بھی سوءِ ادب میں شامل ہے
    ادب بہت ہی ادب چشمِ تر مدینے میں

    خبر نہیں کہ اجل کس گھڑی چلی آئے
    نوائے ہجر، مسلسل اتر مدینے میں

    خدا کرے کہ مَیں اڑنے کا بھول جاؤں ہنر
    بدن سے جھڑنے لگیں بال و پر مدینے میں

    مَیں پڑھ رہا ہوں نئے دن کی روشنی کا نصاب
    کھلی ہوئی ہے کتابِ سحر مدینے میں

    جواز ڈھونڈتے پھرتے ہیں اپنے ہونے کا
    نیاز و عجز سے شمس و قمر مدینے میں

    تمام عمر صبا گھر کے آس پاس رہی
    تمام عمر ہوئی ہے بَسَر مدینے میں

    اسے حضور ﷺ کی رحمت کا فیصلہ لکھو
    مرا وجودِ قلمزد ہے گر مدینے میں

    رہینِ منتِ اہلِ سفر نہیں ہوں گا
    کہ جارہی ہے ہر اک رہگذر مدینے میں

    قدم قدم پہ مصوَّر ہوں رتجگوں کے سجود
    خدا ملے گا تجھے، بے خبر! مدینے میں

    مرے چمن میں بھی شاداب ساعتوں کا ہجوم
    شجر نہیں ہے کوئی بے ثمر مدینے میں

    عجیب شخص ہے اندر کا آدمی بھی حضور ﷺ
    مچل رہا ہے کہ ہو گھر کا گھر مدینے میں

    مَیں اپنی رام کہانی سنانے کیا بیٹھوں
    حصارِ خوف ہوا بے اثر مدینے میں

    زہے نصیب مجھے ہم نفس خیال کریں
    سگانِ کوئے مدینہ اگر مدینے میں

    مرے سخن کے کبوتر بھی اُن ﷺ کے روضے کا
    طواف کرتے رہے رات بھر مدینے میں

    نیاز و عجز کی خلعت ضرور پائے گی
    تلاشِ رزقِ انا پھر اتر مدینے میں

    بس ایک حرفِ حضوری پسِ دعا روشن
    ازل سے دیکھا ہے مَیں نے جدھر مدینے میں

    مرا سلام وطن کی ہواؤں سے کہنا
    چلے بھی جاؤ مجھے چھوڑ کر مدینے میں

    ریاضؔ جیسا نکما، فضول سا اک شخص
    بفیضِ نعت ہوا معتبر مدینے میں
    ۔۔۔۔۔
    ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ

     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ریاضؔ کھول دو رختِ سفر مدینے میں
    سفر تمام ہوا مختصر مدینے میں

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اضطراب بھی سوءِ ادب میں شامل ہے
    ادب بہت ہی ادب چشمِ تر مدینے میں

     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خبر نہیں کہ اجل کس گھڑی چلی آئے
    نوائے ہجر، مسلسل اتر مدینے میں

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مَیں پڑھ رہا ہوں نئے دن کی روشنی کا نصاب
    کھلی ہوئی ہے کتابِ سحر مدینے میں

     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جواز ڈھونڈتے پھرتے ہیں اپنے ہونے کا
    نیاز و عجز سے شمس و قمر مدینے میں

     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تمام عمر صبا گھر کے آس پاس رہی
    تمام عمر ہوئی ہے بَسَر مدینے میں

     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اسے حضور ﷺ کی رحمت کا فیصلہ لکھو
    مرا وجودِ قلمزد ہے گر مدینے میں

     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    رہینِ منتِ اہلِ سفر نہیں ہوں گا
    کہ جارہی ہے ہر اک رہگذر مدینے میں

     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    قدم قدم پہ مصوَّر ہوں رتجگوں کے سجود
    خدا ملے گا تجھے، بے خبر! مدینے میں

     
  11. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مرے چمن میں بھی شاداب ساعتوں کا ہجوم
    شجر نہیں ہے کوئی بے ثمر مدینے میں

     
  12. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    عجیب شخص ہے اندر کا آدمی بھی حضور ﷺ
    مچل رہا ہے کہ ہو گھر کا گھر مدینے میں

     
  13. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مرے سخن کے کبوتر بھی اُن ﷺ کے روضے کا
    طواف کرتے رہے رات بھر مدینے میں

     
  14. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بس ایک حرفِ حضوری پسِ دعا روشن
    ازل سے دیکھا ہے مَیں نے جدھر مدینے میں

     
  15. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مرا سلام وطن کی ہواؤں سے کہنا
    چلے بھی جاؤ مجھے چھوڑ کر مدینے میں

     
  16. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ریاضؔ جیسا نکما، فضول سا اک شخص
    بفیضِ نعت ہوا معتبر مدینے میں

     
  17. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  18. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں