1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رہائی ہوگی تو تیری قبر پہ آﺅنگی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw:وعلی آل محمد :saw:


    رہائی ہوگی تو تیری قبر پہ آﺅنگی
    (نوحہ)

    رہائی ہو گی تو تیری قبر پہ آﺅنگی
    حسین :as: حال تمہیں شام کا سناﺅنگی

    یہ شام والے کریں چا ہے صد ہزار ستم
    نہ لڑ کھڑائیں گے بھیا تیری بہن کے قدم
    علی :as: کی بیٹی ہوں بن کر علی :as: دکھاﺅنگی

    میں بھُول سکتی ہوں اپنی ردا کا لُٹ جانا
    یوںُ نسل جعفر ِطیار :as: کا بھی مٹ جانا
    کسی گھڑی نہ تیری بے ِ کسی بھلاﺅنگی

    نظر کے سامنے ہو گا تمہارا زخمی بدن
    کبھی بنو ں گی علی :as: اور کبھی بنوں گی حسن :as:
    تیرا پیام میں کچھ اِسطرح پھیلاﺅنگی

    کچھ اسِطرح سے کرونگی تلاوت قرآں
    نمازی مانے گا شبیر :as: تم کو سارا جہاں
    بغیر تیغ کے میں انِقلاب لاﺅں گی

    میرے عباس :as: سے کہدو تمُہیں خُدا کیلئے
    بہن کا وعدہ ہے غازی تیری وفا کیلئے
    گلی گلی میں تیرا میں علم لگاﺅں گی

    حسین :as: تیرے غموں میں جو روُنے والے ہیں
    تیری قسم یہ نرالی توقیر والے ہیں
    گنُا ہگار ہوں لیکن میں بخشاواﺅں گی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ ۔
    اللہ پاک ہمیں حبِ اھلبیت کی دولت سے نوازے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں