1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روُدادِ محبت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    روُدادِ محبت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
    دو دن کی مُسرّت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
    کانٹوں سے بھرا ہے دامنِ دل، شبنم سے سلگتی ہیں آنکھیں
    پھولوں کی سخاوت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
    اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے
    دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے

     

اس صفحے کو مشتہر کریں