1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رومن اردو

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از F@lZ@ @Ll, ‏3 دسمبر 2007۔

  1. F@lZ@ @Ll
    آف لائن

    F@lZ@ @Ll ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2007
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یھاں رومن اردو لکھنے کی اجازت کیوں نھیں۔۔۔۔۔۔اگر ہو تو میں بھت کچھ لکھ سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :computer: ایسے لکھنا بھت مشکل ھے :takar:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فائزہ جی ۔ مشکلوں سے گھبرا جانا تو بزدل لوگوں کا کام ہے۔
    مجھ سمیت یہاں بہت سے صارفین کو شروع شروع میں اردو لکھنا مشکل لگتا تھا ۔ لیکن باقاعدگی سے پریکٹس کرنے کے چند دن بعد ہی سب کچھ بہت آسان ہوگیا۔

    ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا

    آپ بھی ایک ہفتہ باقاعدہ آ کر روزانہ کم از کم 10 پیغامات لکھنے کی مشق کریں اور ہفتہ کے بعد نتیجہ آپ خود دیکھ لیجے گا۔ :car:
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    مجھے شروع میں اردو ٹائپ کرنا بہت مشکل لگتا تھا اور میں اپنے کمپیوٹر کا کی بورڈ استعمال کرنے کی بجائے پیغام تحریر کرنے والی ونڈو میں دیا گیا کی بورڈ کا استعمال کرتا تھا کچھ ہی دنوں میں اس سے اکتا کر کمپیوٹر کا کی بورڈ استعمال کرنا شروع کیا اور دو دن بعد آسانی سے ٹائپ کرنا شروع ہوگیا اور اب اردو لکھنا بہت اچھا لگتا ہے ۔
    فائزہ علی آپ کو نعیم صاحب نے بالکل درست مشورہ دیا ہے ۔ کوشش کریں اور چند دن میں آپ کو مہارت حاصل ہو جائے گی ۔
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    فائزہ میرے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی مشکل تھی ۔
    لیکن کچھ دنوں‌کی باقاعدہ پریکٹس کے بعد اب مجھے کوئی مشکل نہیں۔

    لیکن آپ باقاعدہ آتی نہیں‌ہو نا۔ اب دیکھو کتنے دن سے غیر حاضر ہو۔ ایسے غیرحاضریوں سے آپ کو اردو ٹائپنگ کیسے آئے گی؟ :takar:
     
  5. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    اردو کو اردو میں ہی لکھا جائے تو بہتر ہے ۔

    اردو زبان کو انگریزی حروف میں لکھنا اردو کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے جو کہ سن 2005 تک جاری رہی ۔

    پھر اردو سے پیار کرنے والے کچھ عظیم لوگوں نے اردو کو اردو میں لکھنے کے لیے PHPBB کو اس قابل بنایا اور بعد میں یہ چیز دیگر سافٹ ویرز تک بھی پھیلتی چلی گئی ۔

    آپ خود سوچیں اگر ہم انگریزی کو اردو کے حروف میں لکھنا شروع کر دیں تو کیسا لگے گا ایک مثال دیتا ہوں ۔

    My Name is Deryaab
    مائی نیم از دریاب

    I am from Al-Andalus
    آئی ایم فرام الاندلس

    We are from Pakistan
    وی آر فرام پاکستان

    یقینا نیچے والی لائنیں تھوڑی عجیب لگ رہی ہیں
    لہٰذا آپ اوپر جو دیگر صارفین نے مشورہ دیا ہے اس پر عمل کریں اردو کو اردو میں لکھنے کی کوشش شروع کر دیں ۔

    والسلام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں