1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزانہ مراقبے سے ذہنی سکون اور ارتکاز توجہ کا حصول ہوتا ہے،ماہرین طب

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏20 جولائی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    روزانہ مراقبے سے ذہنی سکون اور ارتکاز توجہ کا حصول ہوتا ہے،ماہرین طب

    واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ماہرین طب نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ روزانہ مراقبہ کرنے سے جہاں زندگی پر امن ہو جاتی ہے وہاں ارتکاز توجہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کی پروفیسر کتھیرائن میکلین اور ساتھی ایڈوائزر کلیفورڈ سورن کی مشترکہ تحقیق میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والے 30 مراقبہ کرنے والوں کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے دوران بدھ سکالر بی ایلاٹن والیس نے رہنمائی فراہم کی۔ تحقیق میں شامل مراقبہ کرنے والوں کو ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا تھا۔ کمپیوٹر سکرین پر 5 مختلف تصویریں دکھا کر ان کی پہچان اور بصری توجہ کو مشینوں کے ذریعہ ناپا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ مراقبہ کرنے والے لوگوں نے مراقبہ نہ کرنے والوں کی نسبت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس تحقیق کے مکمل نتائج اور طریقہ کار کو جریدے ''سائیکالوجیکل سائنس'' نے شائع کیا ہے۔


    روزنامہ جنگ

    نوٹ : نماز کے بعد انسان اگر چند لمحوں کے لیے ہی آنکھیں بند کرکے دل کی طرف توجہ کرکے اللہ کا ذکر کرے تو یہ بھی مراقبہ کی شکل بنتی ہے اور بہت سے روحانی و جسمانی فوائد کا حصول ممکن ہے۔
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزانہ مراقبے سے ذہنی سکون اور ارتکاز توجہ کا حصول ہوتا ہے،ماہرین طب

    بہت ہی پیاری شئیرنگ کی وسیم بھائی ، جسکے لیے آپکا بے حد شکریہ ۔ اماں کہتی ہیں ، اچھا انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ دن میں‌ 10 یا 15 منٹ اکیلے بیٹھ کر اپنی خامیوں اور پریزنٹ لائف پر غور و فکر کرنی چاہیے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں