1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان کریم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏10 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    ہماری بہت بڑی خوش بختی ہے کہ ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک نصیب ہو رہا ہے.

    اس بابرکت اور رحمتوں کے مہینے کو سمیٹنے کیلئے پہلے دس دن اللہ تعالی کی رحمتوں کے طلب گار بن کر بھر پور طریقے سے رمضان میں سحر اور افطار کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے والدین اہل و عیال اور قرب و جوار میں سبھی کا خیال رکھیں.

    دوسرے عشرہ میں عفو و درگزر کی روش اختیار کرتے ہوئے آپ کی ذات کو زچ پہنچانے والوں کو معاف کر دیجئے. آپ کی شخصیت کو بار بار مسخ کرنے والوں معاف کر دیجئے اور آپ کی زندگی میں زہر گھولنے والوں کو بھی معاف کر دیجئے کہ اللہ تعالی آپ کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمادیں.

    تیسرے عشرہ میں اپنے رزق حلال کو سب سے پہلے اپنے والدین اس کے بعد اپنی ذات پھر اپنے اہل و عیال پھر غریب رشتہ دار پھر غریب پڑوسی اور آخر میں دینی مراکز مساجد اور بھکاریوں میں حسبِ توفیق تقسیم کیجئے کہ عید کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے باعث ربِ کریم آپ کو جہنم کی قہر انگیزیوں سے آپ کی نجات فرمائے.

    رمضان کریم میں سحر عبادات تلاوتِ قرآن خوش خلقی مالی امداد اور افطاری کا خصوصی اہتمام کیجئے تاکہ آپ جسمانی و روحانی طور پہ صحت مند و توانا رہیں اور خدائے بزرگ و برتر کے ہاں آپ کا اقبال بلند ہو اور آپ جنت الفردوس کے حقدار و مستحق کہلائیں.

    والسلام علیکم

    غوری
    10 اپریل 2021
     

اس صفحے کو مشتہر کریں