1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان کریم کی عبادتیں

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از باذوق, ‏5 اکتوبر 2006۔

  1. باذوق
    آف لائن

    باذوق مشتاق

    شمولیت:
    ‏17 ستمبر 2006
    پیغامات:
    77
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    رمضان ایک مبارک مہینہ ہے۔
    ہم تمام کو چاہئے کہ اس مبارک مہینے میں ۔۔۔

    ٭ تمام عبادتوں کے بجا لانے میں خوب محنت اور شوق سے حصہ لیں ۔
    ٭ زیادہ سے زیادہ نفل نماز ادا کریں ۔
    ٭ غور و تدبر کے ساتھ قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں۔
    ٭ زیادہ سے زیادہ تسبیح و تہلیل ، تحمید و تکبیر اور استغفار پڑھیں ۔
    ٭ خوب خوب دعائیں کریں ۔
    ٭ نیکی کا حکم دیں ، برائی سے منع کریں ۔
    ٭ دعوت الی اللہ کا زیادہ سے زیادہ کام کریں ۔
    ٭ فقیروں اور مسکینوں کی مدد کریں ۔
    ٭ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک
    رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی
    پڑوسیوں کی عزت افزائی
    بیماروں کی بیمار پرسی ۔۔۔
    اور اسی طرح نیکی کے دیگر کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے :
    اللہ تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم میں نیکی کا کس قدر جذبہ اور شوق ہے ، وہ تمہاری وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے ، لہذا یاد رکھو کہ وہ شخص انتہائی بد بخت ہے جو اِس ماہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم رہا ۔
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت شکریہ باذوق بھائی!

    اللہ پاک ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں