1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان سپیشل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افطاری آئیٹمز

Discussion in 'گھریلو ٹوٹکے' started by تانیہ, Jul 10, 2013.

  1. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سویوں کی کھیر


    اجزاء:
    دودھ ----- ایک لیٹر
    سویاں ---- ایک چوتھائی کپ
    کھویا ----- آدھا کپ
    کیوڑا ---- ایک کھانے کا چمچ
    چاندی کا ورق ----- حسب پسند
    چاول کا آٹا ----- آدھا کپ
    چینی ---- ایک کپ
    الائچی (کچلی ہوئی) ---- چار عدد
    پستے٬ بادام ----- گارنشنگ کے لیے
    گھی ----- ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ایک سوس پین میں گھی گرم کر کے اس میں سویوں کو فرائی کریں اور ایک طرف رکھیں دودھ میں الائچی ڈال کر ابال لیں- چاول کا آٹا تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں مکس کر کے چھنی میں چھان لیں اور اسے ابلے ہوئے دودھ میں ڈال کر چمچہ چلاتے ہوئے دوبارہ پکائیں- ابال آنے پر ہلکی آنچ کر کے چھوڑ دیں- جب کھیر گاڑھی ہوجائے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال دیں اور چینی بھی ڈال دیں چینی گھل جائے تو کھویا ڈال دیں- سب چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو آخر میں کیوڑا ڈال کر ڈش میں نکال لیں- پستے٬ بادام اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے پیش کریں-
     
  2. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    فلافی میکسیکن آملیٹ


    اجزاء:
    انڈے ----- تین عدد
    نمک ---- حسب ذائقہ
    سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    تیل ----- تین کھانے کے چمچ
    شملہ مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)
    ہری پیاز (چوپ کی ہوئی ) ----- ایک کھانے کا چمچ
    ٹماٹر ----- ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)
    ترکیب:
    انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کر کے علیحدہ علیحدہ پھینٹیں اس کے بعد ایک ساتھ پھینٹیں-
    زردی سفیدی کے مکسچر میں نمک٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ شملہ مرچ٬ ہری پیاز اور ٹماٹر ڈال کر مکس کردیں-
    ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے انڈوں کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں- آنچ ہلکی کر کے ڈھکن لگا دیں جب دیکھیں آملیٹ سیٹ ہوگیا ہے تو فولڈ کر کے پلیٹ میں نکال کر فرنچ فرائز اور بریڈ سلائس کے ساتھ پیش کریں-
     
  3. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    بسکٹ رولز

    اجزاء:
    پنیر ---- آدھا کپ
    نمکین بسکٹ -(کرش کرلیں) ----- ایک کپ
    دودھ ---- آدھا کپ
    میدہ ----- ایک کھانے کا چمج
    پیاز (چوپ کرلیں) ----- ایک عدد
    شملہ مرچ (چھوٹی) ---- ایک عدد (باریک چوپ کرلیں)
    مکھن ----- ایک کھانے کا چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ---- حسب ذائقہ
    سیاہ مرچ پاؤڈر ----- حسب ذائقہ
    بسکٹ کرمبز ----- حسب ضرورت
    گھی ---- حسب ضرورت
    ترکیب:
    سوس پین میں مکھن گرم کر کے میدہ٬ پیاز٬ اور شملہ مرچ ڈال کر فرائی کریں- رنگت ہلکی تبدیل ہونے پر دودھ شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں- آنچ سے اتار کر اس میں پنیر٬ نمک٬ سرخ مرچ پاؤڈر٬ سیاہ مرچ پاؤڈر اور کرش کیے ہوئے بسکٹ مکس کریں-
    دس سے پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں- رول کی شیپ دے کر بسکٹ کرمبز سے کوٹ کریں اور گرم گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کریں-
     
  4. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پوٹیٹو چیز بالز


    اجزاء:
    آلو ---- آدھا کلو
    چیڈر چیز (کدو کش کرلیں) ---- سو گرام
    موزریلا چیز ----- سو گرام (کدو کش کرلیں)
    سیاہ مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
    سویا سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
    چلی سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمبز ----- ایک کپ
    انڈے ---- دو عدد
    تیل ---- حسب ضرورت
    ترکیب:
    آلو ابال کر میش کرلیں- ایک پیالے میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈال کر مکس کر کے چھوٹی چھوٹی چیز بالز بنالیں- میش کیے ہوئے آلو میں سیاہ مرچ پاؤڈر٬ سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر مکس کریں- میش کیے ہوئے آلو کے درمیان میں پہلے سے بنائی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیز بالز رکھ کر آلو کی گول بالز بنا لیں اور انہیں پہلے انڈے میں ڈپ کریں اس کے بعد بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں- مزیدار پوٹیٹو چیز بالز تیار ہیں کیچپ اور چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں-
     
  5. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    دم پخت ملائی مرغ مکھنی


    اجزاء:
    مرغی (سالم لیں) ----- ایک عدد (بڑی)
    دہی ----- دو کپ
    کریم ----- آدھا کپ
    پیاز ----- چار عدد (بڑی)
    لہسن کے جوے ------ دس عدد
    گرم مصالحہ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
    لال مرچ پاؤڈر ---- ایک چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچیں ----- چار عدد
    چھوٹی الائچی (پیس لیں) ----- چھ عدد
    ہری مرچیں ----- چھ عدد
    نمک ---- حسب ذائقہ
    مکھن (پگھلا ہوا) ---- تین کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اس کا تمام پانی نتھر جائے- مرغی کے اوپر گہرے کٹ لگا دیں- پیاز٬ لہسن٬ ثابت لال مرچوں اور ہری مرچوں کو اکٹھا گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں-
    دہی میں یہ پیاز پیسٹ٬ نمک٬ لال مرچ پاؤڈر٬ زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر مکس کر کے یہ میرینیشن مرغی پر لگائیں اور دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں-
    بھاری پیندے والی پتیلی میں مرغی کو ڈال کر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر٬ کریم٬ پسی ہوئی الائچی اور پگھلا ہوا مکھن ڈالیں-
    پتیلی کو گندھے ہوئے آٹے سے اچھی طرح بند کر کے ہلکی آنچ پر ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں- ڈھکن کھول کر چیک کریں- اگر پانی ہو تو بغیر ڈھکے پکا کر خشک کرلیں- تیل الگ ہونے پر ملائی مرغ مکھن تیار ہے-
     
    جان شاہ likes this.
  6. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    اسٹفڈ مشرومز چلی سوس


    اجزاء:
    مشرومز ----- دس سے بارہ عدد
    مکس سبزی ------ ایک کپ (باریک چوپ کرلیں)
    ریڈ چلی پیسٹ ----- تین کھانے کے چمچ
    کارن فلور ------ دو کھانے کے چمچ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    تیل ------ حسب ضرورت
    پارسلے ------ ایک چائے کا چمچ (چوپ کرلیں)
    ترکیب:
    مشروم کے ڈنٹھل کاٹ کر اسی طرف سے تیز دھار چھری کی مدد سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں- ڈنٹھل کو چوپ کر کے مکس سبزیوں میں شامل کردیں- دو کھانے کے چمچے تیل فرائنگ پین میں گرم کر کے تمام سبزیوں کو ساتے فرائی کرلیں- آنچ دھیمی رکھیں اور سبزیوں کو درمیانی آنچ کر کے گلنے تک پکائیں- نمک مکس کریں- اس فلنگ کو ہر مشروم کے اندر بھر دیں- کارن فلور کو پانی میں حل کر کے گاڑھا بیٹر تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہر مشروم کو کارن فلور کے بیٹر میں ڈپ کر کے گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں- کڑاہی سے تمام تیل نکال کر صرف ایک چائے کا چمچ تیل چھوڑ دیں- اس تیل میں ریڈ چلی پیسٹ میں شامل کر کے دو کھانے کے چمچے پانی بھی ڈالیں- نمک ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں- مشرومز میں اس ریڈ چلی پیسٹ ڈال اچھی طرح سے مکس کریں- سرونگ ڈش میں نکال کر پارسلے سے گارنش کر کے سرو کریں-
     
  7. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پائن ایپل کوکونٹ اسموتھی


    اجزاء:
    پائین اپیل جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
    کوکونٹ ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب زائقہ
    برف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
    پائین اپیل سلائس۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    ترکیب:
    بلینڈر میں پائین اپیل جوس،کوکونٹ ملک،چینی،پائین اپیل سلائس کو بلینڈ کریں اور آخر میں برف ڈال کر چند سکینڈ تک مزید بلینڈ کریں اور سرو کریں-
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    چوپس ودھ اونین مصالحہ


    اجزاء:
    چانپ ----- آدھا کلو
    پیاز (سلائس کاٹ لیں) ---- دو عدد
    سرکہ ----- دو چائے کے چمچ
    تیل ---- ایک چوتھائی کپ
    کٹی سفید مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
    دہی ------ ایک کپ
    لہسن پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
    ادرک پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
    کٹی سیاہ مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں چانپ اور پیاز ڈال کر تھوڑا فرائی کریں-
    لہسن ادرک٬ نمک ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر پکائیں-
    چانپ گل جائے تو کٹی ہوئی سفید مرچ٬ سیاہ مرچ٬ دہی اور سرکہ ڈال کر بھونیں گرم گرم سرو کریں-
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    فرائیڈ ڈرم اسٹک


    اجزاء:
    مرغی کی ٹانگیں ----- سات سے آٹھ عدد
    نمک ----- حسب ذائقہ
    لال مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچ
    لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
    یلو فوڈ کلر ----- ایک چٹکی
    گوشت گلانے کا پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
    تیل ---- فرائی کے لیے
    ترکیب:
    مرغی کی ٹانگوں کو اچھی طرح گود لیں- ایک پیالے میں تمام مصالحہ مکس کرلیں اور مرغی کی ٹانگوں کو اچھی طرح لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں- پھر تھوڑے تیل میں فرائی کرلیں یا گرل بیک کرلیں- کیچپ کے ساتھ سرو کریں-
     
    پاکستانی55 likes this.
  10. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    اورنج گریپ فروٹ جوس

    اجزاء:
    اورنج جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک گلاس
    چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین سے چار کھانے کے چمچے
    گریپ فروٹ جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    پودینے کے پتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
    کالا نمک۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    برف۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
    ترکیب:
    بلینڈر میں اورنج جوس،گریپ فروٹ جوس،چینی،اور پودینے کے پتے ڈال کر بلینڈ کریں۔برف ڈال کر مزید بلینڈ کرلیں۔گلاس میں نکال کر کالا نمک ڈال کر سرو کریں۔
     
  11. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کراچی فالودہ


    اجزاء:
    دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لیٹر
    جیلی(ہری،لال)۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک،ایک پیکٹ
    چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
    فالودہ سویاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
    پائن اپیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    ونیلا آسکریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
    بادام(سلائس کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
    پستے(سلائس کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
    لال شربت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
    ترکیب:
    دودھ میں چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ٹھنڈا کر لیں،جیلی کو پیکٹ پر دی گئی یدایت کے مطابق تیار کر کے فریزر میں جما لیں اور کیوب کاٹ لیں۔گلاس میں فالودہ سویاں ڈالیں۔اس پر پائن اپیل سلائس ، دودھ، آئسکریم اسکوپ ڈال کر لال شربت،جیلی، بادام اور پستے کے سلائس چھڑک کر پیش کریں۔
     
  12. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    اجوائن مرغ


    اجزاء:
    مرغی کا گوشت ---- آٹھ عدد پیس (ران اور ڈرم اسٹک)
    دہی ----- آدھا کپ
    اجوائن ----- دو چائے کے چمج
    ادرک لہسن پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
    سرخ مرچ ------ آدھا کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)
    کریم ------ آدھا کپ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    تیل ----- تین کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا ---- آدھا کپ
    ترکیب:
    دہی میں اجوائن٬ ادرک٬ لہسن پیسٹ٬ سرخ مرچ (کٹی ہوئی) اور نمک مکس کرلیں اور اس سے مرغی کو میرینٹ کرلیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے- اس کے بعد ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر سنہرا کرلیں اس میں اضافی میرینیشن نہیں ڈالیں-
    آنچ ہلکی کرلیں اور باقی میرینیشن اس میں ڈال دیں-
    ساتھ آدھا کپ پانی بھی شامل کرلیں اور ہلکی آنچ پر مرغی کو گل جانے تک پکائیں-
    جب مرغی گل جائے تو اس میں کریم اور ہرا دھنیا چوپ کر کے ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں کہ جب تک سارا پانی خشک نہیں ہوجاتا-
    لیجیے مزیدار اجوائن مرغ تیار ہے گرم گرم پیش کریں-
     
    پاکستانی55 likes this.
  13. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    چکن وائیٹ بادامی قورمہ

    اجزاء:
    مرغی کا گوشت ------ ایک کلو
    پیاز کا پیسٹ ----- ایک کپ
    لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچوں کا پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
    سفید مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی ---- آٹھ عدد
    بادام کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
    لونگ ---- چار عدد
    ثابت سیاہ مرچیں ----- چھ عدد
    تیز پات ----- ایک عدد
    دار چینی ------ دو ٹکڑے
    نمک ----- حسب ذائقہ
    دہی ------ ایک کپ
    فریش کریم ----- تین چوتھائی کپ
    بادام (چھیل لیں) ----- گارنش کے لیے
    تیل ----- ایک کپ
    کیوڑا ----- ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں الائچی٬ لونگ٬ ثابت سیاہ مرچیں٬ دار چینی٬ تیز پات ڈال کر کڑکڑائیں اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر فرائی کریں-
    پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں- تیل الگ ہوجائے اور پیاز کا کچا پن ختم ہوجائے تو اس میں سفید مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ ہری مرچوں کا پیسٹ اور دہی پھینٹ کر ڈالیں مکس کر کے ڈھکن ڈھک کر پکائیں-
    تیل الگ ہوجائے تو بھون کر بادام کا پیسٹ٬ کریم اور کیوڑا مکس کردیں-
    ہلکی آنچ پر ایک منٹ پکا کر ڈش میں نکال لیں- اوپر سے ثابت بادام ڈال کر نان یا تافتان کے ساتھ پیش کریں-
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی تراکیب ہیں تانیہ جی۔۔۔۔ایک ڈش میری جانب سے بھی

    لوبیا سلاد
    [​IMG]
    اجزا:​
    سرخ لوبیا۔ ایک کپ​
    سفید چنے۔۔۔۔ ایک کپ​
    سویٹ کارن۔ ایک کپ​
    شملہ مرچ۔۔ ایک عدد​
    سرخ یا عام پیاز۔ دو عدد (چھوٹی)​
    ٹماٹر۔ دو عدد​
    کھیرا۔ ایک عدد​
    سبز مرچ۔ حسبِ پسند​
    ہرا دھنیہ ۔چوتھائی گٹھی یا حسبِ پسند​
    ڈریسنگ:​
    لیموں کا رس۔ تین بڑے چمچے یا دولیموں کے برابر​
    سفید سرکہ۔ ایک بڑا چمچہ​
    زیتون کا تیل چوتھائی کپ ۔ ڈریسنگ کے لئے ایکسٹرا ورجن آئل زیادہ بہتر ہوتا ہے۔​
    نمک، کالی مرچ، اوریگینو۔ حسبِ ذائقہ​
    چلی سوس (اگر پسند ہو تو)- حسبِ ذائقہ​
    ترکیب:​
    لوبیا ، مکئی کے دانے اور سفید چنے ابال لیں۔​
    پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ ، کھیرا اور ہری مرچ کاٹ لیں۔ ہرا دھنیہ بھی کاٹ کر دھو لیں۔​
    ایک کھلے منہ کا برتن لیکر تمام چیزیں شامل کر لیں۔​
    ڈریسنگ بنانے کے لئے چوتھائی کپ زیتون کا تیل (زیتون کا تیل نہ ہو تو کوئی بھی کھانے کا تیل استعمال ہو سکتا ہے لیکن پھر مقدار تھوڑی سی کم کر لیں)، سرکہ ، چلی سوس ، لیموں کا رس، اوریگینو، نمک اور کالی مرچ کسی ڈھکن والے کپ یا برتن میں مکس کریں۔ ڈھکن بند کر کے خوب زور سے ہلائیں تا کہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ اب اس ڈریسنگ کو لوبیے پر پھیلا کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں۔ فریج میں ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں۔ویسے تو فوراً بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن کھانے سے ایک دو گھنٹے پہلے بنا لیا جائے تو ذائقہ اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔
    سلاد کے اجزا اور ترکیب میں اپنی پسند کے مطابق تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ انڈہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے سخت ابال کر۔ ابلے ہوئے آلو شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ڈریسنگ میں چاٹ مصالحہ اور سرخ مرچ بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ کچھ لوگ آئل والی ڈریسنگ کے بجائے دہی یا میونیز ڈالنا پسند کرتے ہیں۔
     
    تانیہ likes this.
  15. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    حریم خان جی بہت شکریہ شیئرنگ کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ہاں دو تین قسم کا سیلڈ ریگولر بنایا جاتا جیسے ویجیٹیبل اینڈ فروٹ سیلڈ وغیرہ ۔۔۔لوبیا کا سیلڈ بھی نیکسٹ کسی ٹائم ضرور ٹرائی کرینگے ۔۔۔۔۔امید ہے آپ ایسے ہی اچھی و مزیدار مزید شییئرنگز جاری رکھیں گی:dilphool:
     
    حریم خان likes this.

Share This Page