1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رضی طاہر کی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضی الرحمن طاہر, ‏21 فروری 2012۔

  1. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    رضی طاہر کی شاعری ۔ ۔ ۔

    اپنے پرائے سب ہی جذبات سے کھیلے
    ہم بھی جیسے تیسے حالات سے کھیلے
    کیسے رہ پاتے قائم مجلس کے آداب
    حضرت خود ہی جو حضرات سے کھیلے
    کس درجہ زخمی ہوئے تم ہی بتاﺅ
    اپنی ہی ذات میں تضادات سے کھیلے
    اور کچھ نہیں سبب خانہ دل کی خرابی کا
    بس تہذیب نوی کی خرابات سے کھیلے
    ہم سے باغی بھی کم ہی ہوں گے طاہر
    اپنے ہی قبیلے کی روایات سے کھیلے






    اپنے پرائے سب ہی جذبات سے کھیلے

    [​IMG]
     
  2. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    کسی کا اب بھی انتظار ہو جیسے !!


    خشک پتوں میں خمار ہو جیسے
    کسی کا اب بھی انتظار ہو جیسے

    گہری رات میں آنکھ نہ لگنا
    مجھے کسی سے پیار ہو جیسے

    باغ میں کلیاں مسکرا رہی ہیں
    تیرے ہونٹوں پہ بہار ہو جیسے

    خاموش ہیں بام و در چھایا ہے سکتہ
    حقیقت کوئی آشکار ہو جیسے

    صبح و شام طاہر کا تڑپتے رہنا
    تیرے محب کا شعار ہو جیسے


    [​IMG]
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    ماشاءاللہ۔۔۔بہت خوب
    طاہر تخلص بہت پیارا ہے۔۔۔۔شکریہ ہم سے شئیر کرنے کے لیے
     
  4. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    بہت خوبصورت شاعری ھے رضی شکریہ
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    ہم سے باغی بھی کم ہی ہوں گے طاہر
    اپنے ہی قبیلے کی روایات سے کھیلے
    بہت خوب طاہر جی۔
    کوشش کریں کہ تصویر کے ساتھ ساتھ لکھ کر بھی ارسال کریں تاکہ تلاش میں آپ کی شاعری آ سکے ۔
     
  7. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    بہت خوب رضی جی۔۔بہت اچھے شعر کہتے ہیں
     
  8. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    شکریہ ملک بلال بھائی ۔۔ تبدیلی کردی ہے
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    شکریہ رضی بھائی
    ہو سکے تو اوپر والی غزل میں بھی کر دیں۔
     
  10. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رضی طاہر کی شاعری

    اداس لمحے تیرے خمار میں بیت جاتے ہیں
    بے شمار پل جیسے شمار میں بیت جاتے ہیں

    بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ادھورے خوابوں کی تعبیر
    زندگی کے چار دن انتظار میں بیت جاتے ہیں

    آتا ہے تیرا خیال سرد ہوا کے جھونکے کی طرح
    بیقراری کے کچھ گوشے قرار میں بیت جاتے ہیں

    رضی طاہر

    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں