1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

Discussion in 'آپ کے مضامین' started by دلپسند سیال, Dec 11, 2011.

  1. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    " رانجھے کی ونجھلی "​

    از دلپسند سیال

    اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارو فلمساز اعجاز درانی نے پنجابی فلم ً ہیر رانجھا ً بہت کمال کی فلم بنائی۔ پاکستان کے مایہ ناز موسیقار خواجہ خورشید انور کی بنائی دھنیں اور میڈم نورجہاں کی سدا بہار آواز نے فلم کے گانوں کو بہت مقبولیت بخشی۔ میری شامت اعمال کہ یہ فلم چڑھتی جوانی میں دیکھ لی اور چڑھتی جوانی تو منہ زور گھوڑے جیسی ہوتی ہے اور گھوڑا تو گھوڑا ہی ہوتا اگر گھوڑا اڑیل بھی ہوتو پھر دھن دھنا دھن۔


    فلم میں نورجہاں کا گایا ہوا گانا " تیری ونجلی دی مٹھڑی تاں وے مین تاں ہو ہو گئی قربان وے " ہیر کا والہانہ رقص اوپر سے ونجلی کی سریلی ٹون دل میں ہلچل مچا گئی۔

    جب اس گانے میں ہیر کو رانجھے پر قربان ہوتے دیکھا تو کافی حیران ہوا کہ بالشت بھر کی ایک کھوکھلی لکڑی کے بل بوتے پر رانجھے نے کس طرح ایک پلی پلائی مٹھیار پھنسالی تھی کہ وہ ونجلی کی دھن پر سب کی نظروں سے چھپ کر کس طرح دیسی گھی کی چوری کا تھال اٹھائے پہنچ جاتی ہے اور لہک لہک کر گانا گاتی ہے۔


    مجھے وہ ونجلی اللہ دین کا چراغ محسوس ہوئی کہ جس کے زور پر لڑکی پھنسائی جا سکتی ہے بلکہ پٹائی جاسکتی۔

    بس اس دن سے مجھے ونجلی سیکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ اور یہ شوق عشق کی طرح ایسا سر چڑھ کر بولا کہ ایک عدد ونجلی خرید لی مگر باوجود کوشش کے کوئی سر نہ نکال سکا۔ ایک دوست نے بتایا کہ اس کے لیے باقاعدہ استاد کی ضرورت پڑتی ہے۔ استاد کےلیے میری نگاہ انتخاب فیض بخش چراوہے پر پڑی جو کہ ہمارے گاؤں میں ونجلی بجانے کا ماہر جانا تھا۔


    فیض بخش نے اپنی اہمیت جتانے کےلیے بہتیرا انکار کیا مگر میرے اصرار پر اس کی ایک نہ چلی۔ اس نے باقاعدہ مجھے اپنی شاگردی میں لےلیا۔ اور میرے تربیت کا آغاز کا کردیا۔

    میں اسکول سے واپس آتا اور کھانا کھا کر فیض بخش کی تلاش میں قریبی جنگل میں نکل جاتا جہاں وہ اپنی بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا۔ چینی پتی میں ساتھ لے جاتا تھا فیض بخش بکریوں کا دودھ نکال لاتے اور میں آگ جلا کر چائے تیار کرتا پھر دونوں استاد شاگرد چائے اور خستہ خستہ بسکٹوں سے شغل فرماتے اس کے بعد فیض بخش مجھے ونجلی کی تانوں پر لیکچر دیتا جسے میں بڑی توجہ سے سنتا اور ذہن نشین کرلیتا۔


    پورے پندرہ دن کے بعد میں ونجلی میں تھوڑا بہت سر لگانے میں کامیاب ہوگیا۔ مگر ابھی تک مجھے ناک سے سانس لینے میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔ جوکہ دو ماہ کی مسلسل ریاضت کے بعد کامیابی ہوئی۔

    ایک دن میں ریاض کرنے کی خاطر گھر میں ونجلی پر تان چھیڑنے کی کوشش کی ابھی پہلی ہی پھونک ماری کہ تڑاخ سے تھپڑ منہ پر پڑا اور چاچا جان کی غصیلی آواز کانوں میں گونجی۔ " یہ مراثیوں والا کام شروع کردیا ہے توں نے خبردار اگر گھر میں ونجلی بجائی تو، "


    دوسری مرتبہ سب کی غیر موجودگی میں پھر کوشش کی تو اچانک دادا جان آگئے اور ایک خوبصورت تڑاخ شاباش میں دیا اور غصے میں بولے،" اوئے نالائق توں نمبردار کے گھر میں مراثی کیسے پیدا ہوگیا۔ خبردار جو آئندہ مراثیوں والے کام کرنے کی کوشش کی تو، " رات کو ابا جان کو جب پتا چلا تو انہوں نے پورے ایک گھنٹے تک مرغا بنائے رکھا جب تک میں نے ناک سے لکیریں کھینتے ہوئے ککڑوں کوں نہ کی انہوں نے جان نہ چھڈی۔


    میں نے دل میں سوچا یہ کیسے لوگ ہیں جو فن کی قدر کرنے کے بجائے فنکار کو سزا دیتے ہیں۔


    ریاض تو کرنا لازمی تھا اور اس کےلیے تنہائی بھی بہت ضروری تھی۔ کافی سوچ بچار کے بعد میں نے رات کو گاؤں سے باہر موجود کنویں پر جاکر ریاض کرنے کا سوچا۔


    پہلی ہی رات ونجلی پر سر چھیڑے ہی تھے کہ داد دینے کےلیے گیڈر جوق در جوق چلے آئے اور لگے ہوہوہوہو کی آوازیں لگانے۔


    گیڈروں نے کیا داد دی کہ گاؤں کے سارے کتے بھی جوش و خروش سے چلے آئے۔ میں دل میں یہ سوچے بغیر نہ رہ سکا کہ جانور بھی فن کے قدر شناس ہوتے ہیں۔ مگر یہ بھول گیا تھا کہ فن کی داد دینے والی یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کی سخت مخالف ہیں۔

    پہلے تو دونوں پارٹیوں نے بانسری کے سروں کے ساتھ اپنی سریلی آوازخوب ملائیں اور پھر کتا پارٹی نے گیڈر پارٹی پر ہلا بول دیا۔


    بس پھر دوڑیں لگ گئیں۔ کچھ گیڈر میرے اوپر سے چھلانگیں مارتے ہوئے گزرے جبکہ کتوں کے سردار میرے فن کو داد دینے کےلیے بڑے جارحانہ انداز میں بڑھے اور منٹوں کا سفر سیکنڈوں میں کرا کے گھر پہنچا دیا۔اور بطور آٹو گراف میرے کپڑوں کی دھجیاں لے اڑے۔


    جاری ہے
     
  2. خوبصورت
    Offline

    خوبصورت ممبر

    Joined:
    Oct 9, 2011
    Messages:
    6,517
    Likes Received:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    بہت اچھا لکھتے ہیں آپ تو۔۔ ویل ڈن۔۔ :a180:
    سارے مضمون نے مزہ دیا۔۔ لیکن یہ 2 جملے پڑھ کر میری ہنسی نہیں رک رہی۔۔ :y_rofl:
    اگلی قسط کا انتظار رہے گا۔۔
     
  3. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    بہت خوب ۔۔۔آپ تو لکھتے بھی کمال ہیں
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    اگلی بار ایک دھوتی ایکسٹرا لے کے جانا
     
  5. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    دلشند سیال جی آپ کافی دلچسپ لکھتے ہیں
    شکریہ آپ کی شیرنگ کا
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    دلپسند جی ! بہت عمدہ ! بہت اعلیٰ!
    مزید کا انتظار ہے۔
     
  7. خوبصورت
    Offline

    خوبصورت ممبر

    Joined:
    Oct 9, 2011
    Messages:
    6,517
    Likes Received:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    میں تو اگلی قسط پڑھنے آئی تھی۔۔ اگلی قسط کہاں‌ہے؟؟ :192:
     
  8. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    ایسے اچھی نہیں لگ رہی تھی اس لیے اب اسے ان پیج میں لکھ رہا ہوں ۔کل انشاء اللہ اگلی قسط پوسٹ کروں گا
     
  9. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    پر اان پیج کا لکھا آپ یہاں کیسے لگائیں گے:208:
     
  10. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    یہ تو وہی جانتے ہوں گے۔۔۔
    کل یہ نہ کہیں ان پیج والی لگ نہیں رہی ۔۔۔
    اب ایسے ہی لکھوں گا
     
  11. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    کسی ایمج ہوسٹنگ سائیڈ پر پوسٹ کرکے اس کا لنک یہاں پوسٹ کروں گا تو پیج یہاں شو ہوجائے گا
     
  12. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    اچھا تو اس طرح یہاں‌آجائے گا
    شکریہ بتا نے کا مجھے نہیں پتا تھا:n_TYTYTY:
     
  13. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    جی جی سنا تو یہی ہے
    اب کرکے بھی دیکھ لیں گے تڑکا لگا کے
     
  14. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    مطلب آپ نے کبھی یہاں نہیں لگائی ہے:doh:
     
  15. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    دلپسند سیال جی !
    آپ ان پیج کی بجائے ڈائریکٹ مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں کیوں ٹائپ نہیں کر لیتے۔ وہاں لکھا ہوا با آسانی یہاں کاپی ہو سکتا ہے۔ اگر ایم ایس ورڈ آپ کے سسٹم میں نہیں ہے تو ونڈوز میں موجود ورڈ پیڈ سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ نیز انپیج کے لکھے ہوئے کو یہاں لانے کے لیے امیج بنانے کی بجائے اسے فائل کو یونیکوڈ میں کنورٹ کر لیں گے تو بھی کام بن جائے گا۔ اس کے علاوہ میری معلومات کے مطابق ان پیج کا نیا ورژن یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے یعنی آپ نئے ورژن میں لکھی گئی تحریر ڈائریکٹ یہاں کاپی کر سکتے ہیں۔
     
  16. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    اچھی نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق فانٹ نہیں‌ہے۔فانٹ حاصل کرنے اور انسٹال کرنے کے طریقے کے لیے یہ لڑی دیکھیں۔

    http://www.oururdu.com/forums/showpost.php?p=354354&postcount=7

    یا پھر اس لڑی پر جائیں
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=8620
     
  17. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    جواب: " رانجھے کی ونجھلی " از دلپسند سیال

    واہ بھئی واہ! دلپسند جی، چھا گئے آپ۔ اس وقت یہاں رات کے 01:20 ہو گئے ہیں، نیند سے میری آنکھیں بند ہو رہی تھیں کہ آپ کا مضمون چہرے پر مسکراہٹ لے آیا۔ اور نیند بھی جاتی رہی، یہ تو "اچانک" سے بھی زیادہ زبردست ہے۔ بہت اعلٰی۔ :)
     

Share This Page