1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دورہ پاکستان: سینئر کے انکار کے بعد سری لنکن ون ڈے، ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دورہ پاکستان: سینئر کے انکار کے بعد سری لنکن ون ڈے، ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان​



    سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔
    3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا نے سکواڈز کا اعلان کر دیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی 20 ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    گرین شرٹس کیخلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کو دی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو یوڈانا شامل ہوں گے۔

    لنکن ٹائیگرز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا، اسورو اڈانا، بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔

    ڈیموتھ کرونا رتنے، لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، کوشال مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے اب سکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔

    متوقع دورے کے لیے ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا 29 اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔ یہ میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔​
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اسی بہانے نئے اور جونئیر کھلاڑیوں کو موقع مل گیا اپنی پرفارمنس دکھانے کا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ انڈیا کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ انڈیا نے سری لنکن کھلاڑیوں کو وارننگ دی کہ پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں موقع نہیں دیا جائے گا۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہارنے پر جواز موجود ہے :)
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں