1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی زہریلی ترین مکڑی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏6 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا میں مکڑی کی بہت سے اقسام پائی جاتی ہیں جن میں کچھ بہت زہریلی اور کچھ قدرے کم ہوتی ہیں مگر آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی پائی جاتی ہے، جس کا نام ”سڈنی فیونل ویب سپائیڈر(Sydney Funnel-web Spider) ہے اور اسے اٹریکس روبسٹس(Atrax Robustus) کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ نیو ساﺅتھ ویلز میں بھی محض 100کلومیٹر کے دائرے میں پائی جاتی ہے اور عموماً نمی والی جگہوں، درختوں کے تنوں اور پتوں پر رہتی ہے۔ ویب سائٹ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مکڑی کی یہ قسم نیوساﺅتھ ویلز کے ایسے باغات میں بھی پائی جاتی ہے جہاں انسانوں کا اکثرآنا جانا رہتا ہے۔مکڑی کی اس قسم میں نر مکڑی مادہ سے زیادہ زہریلی ہوتی ہے۔ نر مکڑی کا محض 0.2ملی گرام زہر انسان سمیت کسی بھی جانور کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اس قسم کی مادہ مکڑی نر کی نسبت 4سے 6گنا کم زہریلی ہوتی ہے لہٰذا وہ انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے اتنی خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔
    makri-.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں