1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی امامت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏6 جولائی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    دنیا کی امامت!

    میرے پیارے ہم وطنو!

    ہمارا پیارا ملک پاکستان اپنی آفرینش سے بڑے بڑے طاقت ور اور زور آور ممالک کی چال بازیوں اور ریشہ دوانیوں کا شکار رہا ہے.

    یہ وہ ملک ہے جس کے انتظامات کے اخراجات تک پاکستان کے محسن اور محبت کرنے والے لوگوں نے بغیر نمود و نمائش ادا کئے اور نومولود ریاست کو کھڑا کیا.

    ہمارے حصہ کا اسلحہ ہڑپ کر لیا.......انڈیا
    ہمارے حصہ کا پیسہ غصب کرلیا.........انڈیا
    ہمارے ملک کا مشرقی حصہ ہم سے جدا کر دیا.....انڈیا
    ہمارے دریاؤں پہ قبضہ کرلیا..... انڈیا
    ہمارے ملک میں کالاباغ ڈیم نہ بن سکےسالانہ رشوت کے طور پر چند غدارانِ وطن کو اڑھائی ارب روہے دیئے....انڈیا

    ہمارے ایف سولہ طیاروں کے پیسے ہضم کرلئے......امریکہ

    ہمارے ملک کو بلیک واٹر کے ذریعے غیر مستحکم کیا...امریکہ

    ہماری نئی نسل ان تمام حقائق سے نابلد ہے.

    نئی نسل کو بتانا ضروری ہے کہ:-

    ہم اسپیشل ملک ہیں

    ہم اسپیشل قوم ہیں

    ہمیں رب نے اسپیشل دن میں آزاد کیا

    ہمیں رب نے طاقتور ترین دشمنوں کے جھنڈ سے بحفاظت باہر نکالا.

    دشمنوں نے ہمارے ملک کے کتنے ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھ رکھے تھے کہ ہمیں اپنے ہی لوگوں کو ملنے کیلئے ویزا لینا پڑتا.

    جب ہمارا ملک محفوظ اور مستحکم ہوگا تو ہماری افواج ہمیں ترتیب سے بتائیں گی کہ کیسے, کس طرح اور کہاں کہاں ہمارے دشمن نے نقب لگا رکھی تھی اور ہمارے شہزادوں نے کیسے ان کی چالیں ان کے منہ پہ الٹ دیں.

    آپ سب پرامید رہیں کہ ہم عظیم ملک ہیں اور ہم عظیم قوم ہیں. لیکن ہمیں پنپنے نہ دیا گیا. ہمیں سکھ سے جینے نہ دیا گیا.

    ہمارا صبر اور ہماری برداشت نے ہمیں آج دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے کہ ہم بہترین قوم ہیں.

    مسجد حرام المکہ الکرمہ ہو. مدینہ المنورہ ہو یا القدس شریف. گویا ہر ایک متبرک مقام سے ملک پاکستان اور اس کے غیور اور بہادر افواج کو پکارا جاتا ہے.

    اللہ تعالی ہمارے اس اعزاز کو برقرار رکھے. اور ہمیں دنیا کی امامت سونپ دے.
    امین یا رب العالمین


    غوری
    22 مئی 21
    185573258_2453930644750795_2663250179898597548_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں