1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیامیں ٹی وی چینلز کی تعداد 20ہزار سے زائد ہوگئی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏21 نومبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    دنیامیں ٹی وی چینلز کی تعداد 20ہزار سے زائد ہوگئی

    لاہور (روزنامہ جنگ رپورٹ) آج پوری دنیامیں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دنیامیں میڈیا کی طاقت کو فروغ دینے کیلئے ٹی وی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اخبارات، ریڈیو اور دوسرے ذرائع ابلاغ کی نسبت ٹی وی ایک موثر ذریعہ ابلاغ بن کر سامنے آیا ہے اور میڈیا کی ترقی میں بھی ٹی وی کا اہم کردارہے۔ ملک میں حکومتوں کی جانب سے میڈیا کی آزادی کے دعووں کے باوجود میڈیا کو سچائی سے روکنے اور عوامی راہنمائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باعث ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی واضح مثال کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ برس 3نومبر کو ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی سے نہ صرف ملک کے پرائیویٹ چینلز کو نشانہ بنایا گیا بلکہ حکومت کی جانب سے جیو مخالف سوچ کھل کر سامنے آئی اور صرف جیو ٹی وی کو 77دن تک بند رکھا۔ جس سے نہ صرف میڈیا کی آزادی متاثر ہوئی بلکہ عوام کی کثیر تعداد حقائق کو جاننے سے بھی محروم رہی۔ جمہوری حکومتیں ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی علمبردار رہی ہیں لیکن یہ امر بھی افسوسناک ہے کہ موجودہ سیاسی حکومت نے صرف 4روز قبل 17نومبر کو جیو کراچی کی نشریات کو 3سے 12گھنٹے تک بند رکھا جس سے حکومت کی میڈیا آزاد پالیسی کے بارے میں عوام میں شکوک و شبہات جنم لینے لگے۔
    عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے مختلف ذرائع سے جو اعدادو شمارو حقائق حاصل کئے ہیں ان کے مطابق عالمی سطح پر ٹی وی چینلز کی تعدا د 20ہزار سے زائد ہے اور چینلز کی بڑھتی ہوئی تعداد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ 9ہزار سے زائد ٹی وی چینلز انٹرنیٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ ایک برس میں ٹی وی چینلز کی تعداد میں 78فیصد اضافہ ہوا۔ ملک میں 2007تک ٹی وی چینلز کی تعداد 36تھی جو اب بڑھ کر 64 ہو چکی ہے۔ ملک میں 2000کے دوران صرف 3ٹی وی چینلز تھے جو سرکاری سطح پر کام کر رہے تھے جبکہ اب سرکاری و پرائیویٹ چینلز کی تعداد 64ہوچکی ہے۔ ملک میں موجود ٹی وی چینلز میں سب سے زیادہ مقبولیت کے حامی نیوز چینلز ہیں جبکہ تفریح چینلز دوسرے اور میوزک چینلز تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان چینلز کے علاوہ تعلیمی علاقائی، سپورٹس اور شاپنگ چینلز بھی عوامی دلچسپی کے حامل ہیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب آزاد بھائی ۔

    کیا انٹرنیٹ پر دستیاب اردو چینلز کی کوئی فہرست یا لنک مہیا ہوسکتی ہے ؟؟؟
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ نعیم بھائی :dilphool:

    میں جلد ہی انٹرنیٹ پر دستیاب پاکستانی اُردو چینلز کی ویب سائٹ اور لنک ہماری اُردو پر ارسال کردوں گا۔ :yes:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار رہے گا۔ انشاءاللہ
    پیشگی شکریہ
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اب تو سارے ہی چینل انٹر نیٹ پہ دیکھے جا سکتے ھیں ابھی میں جیو پہ نیوز دیکھ رہی تھی آزاد جی آپ کی لسٹ کب آئے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں