1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنوں کے نام کب کیوں اور کیسے پڑے ؟ حیرت انگیز معلومات

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏6 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہفتہ! جیسا کہ ظاہر ہے‘ فارسی لفظ ہفت (یعنی سات) سے نکلا ہے کیونکہ ہفتے میں سات دن شامل ہوتے ہیں۔ ہندی لفظ سپتاہ میں بھی یہی معنوی خصوصیت ہے کیونکہ سنسکرت میں ’’سپت‘‘ کے معنی سات ہوتے ہیں۔ قدیم دنیا کے قریباً سب ہی حصوں میں سات دن کے ہفتے کا تصور ہزاروں سال سے قائم ہے۔ اس کی دو خاص بنیادیں ہیں۔ ایک تو باہلی تصور جس میں چھ کے عدد کو خاص اہمیت حاصل تھی کیونکہ ایک تو چھ ایک ایسا عدد ہے جس کا آدھا بھی کیا جا سکتا ہے اور تین حصے بھی۔ اس لحاظ سے وہ ان کے نظریے کے مطابق ایک مکمل عدد تھا اور اس میں حساب و کتاب کی سہولتوں کے علاوہ طلسمی تاثیر بھی تھی۔ حساب و کتاب میں بابلیوں نے چھ کو جو اہمیت دی اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ کسی دائرے کو اس کے نصف قطر سے چھے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا تھا اور اسی بنیاد پر انہوں نے پورے دائرے میں 360 درجے کے زاویوں کو متعین کیا تھا اور کسی بھی اکائی کو ساٹھ حصوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ زاویوں کا اس طرح شمار اور ایک گھنٹے کو ساٹھ منٹوں میں اور ہر منٹ کو ساٹھ سیکنڈوں میں اور ایسا ہی نقشوں کے زاویوں میں تقسیم کا طریقہ آج بھی رائج ہے۔
    چنانچہ بابلیوں نے چھے دن کام کرنے کی روایت قائم کی اور اس کے بعد ایک دن عبادت اور آرام کے لئے رکھا گیا۔ اس طرح سات دن کے ایک ہفتے کو قبولیت حاصل ہوئی۔ پھر بابلیوں نے اجرام فلکی کے مطالعے میں خاص دلچسپی دکھائی اور انہوں نے سورج‘ چاند‘ عطارد‘ مریخ‘ زہرہ‘ مشتری اور زحل سات ستاروں کی علم نجوم میں اہمیت پر زور دیا اور ہفتے کے دنوں کو ان سے منسوب کیا۔ مصریوں نے بھی اسی عقیدے کو اپنے علم ہیئت کی بنیاد بنایا۔ مصریوں سے یونانیوں اور رومیوں نے اس روایت کو اختیار کیا۔
    سات دن کے ایک ہفتے کی دوسری بنیاد یہودیوں کی کتابیں تھیں جن میں یہ بتایا گیا کہ خدا نے پوری کائنات کی تخلیق چھ دن میں کی اور ساتویں دن اس نے آرام کیا۔ اس ساتویں دن جسے یوم السبت کہا گیا سارے کام کی ممانعت کی گئی۔ اسلام میں بھی چھ دن کی تخلیق کو مانا گیا لیکن ساتواں دن (یعنی جمعہ) بڑے اجتماعات میں شامل ہو کر عبادت کرنے کا تو ہے لیکن خود کو کاروبار زندگی سے منقطع کر لینے اور لہوو لعب میں ضائع کرنے کا نہیں۔ اس طرح سات دن کا ہفتہ ماننے کی ایک مذہبی بنیاد بھی فراہم ہوئی۔
    ان دو بنیادوں کا اثر ہفتے کے دنوں کے ناموں پر دکھائی دیتا ہے۔ کئی زبانوں میں ہفتے کے عام دنوں کے نام شمار کے اعتبار سے عددوں پر ہیں۔ عربی میں اتوار کو پہلا دن(یوم احد) کہتے ہوئے سلسلہ جمعرات کو پانچواں دن (یوم الخمیس) کہنے تک پہنچتا ہے۔ بھاشا انڈویشیا میں بھی ان دنوں کے یہی عربی نام ملتے ہیں ۔ فارسی میں سینچر کو شنبہ کہا جاتا ہے‘ اتوار کو یکشنبہ اور اسی قیاس پر دوسرے نام رکھتے ہوئے جمعرات کے لئے پنجشبہ تک پہنچتے ہیں‘ فارس میں اسلامی اثر پہنچنے سے قبل جمعے کو شش شنبہ کا نام دیا جاتا تھا۔ ترکی میں بھی بعض دنوں کے نام اسی کے مثل ہیں۔ یونانی میں بھی پیر کو دوسرا دن کہتے ہوئے جمعرات کو پانچ تک گنتی پہنچتی ہے۔
    چینی میں پیر کو پہلا نمبر دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ سینچر کو چھٹے نمبر تک چلتا ہے۔ دنوں کو نام دینے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں اجرام فلکی کے نام دیئے جائیں۔ ان میں اکثر سینچر کو زحل‘ اتوار کو سورج اور پیر کو چاند سے منسوب کرنے کا رواج ہے۔ باقی دنوں کے نام یا تو دوسرے سیاروں کے نام پر رکھے جاتے ہیں یا پھر کچھ دیوی دیوتاؤں وغیرہ کے نام پر۔ سنچر کو مسلم کیلنڈر میں ہفتے کا پہلا دن مانا جاتا ہے کیونکہ جمعے کو ہفتے کا سب سے متبرک دن کی حیثیت سے منایا جاتا ہے اور اسلامی حکومت والے اکثر علاقوں میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی رہتی ہے۔ اردو نام سنچر زحل ستارے سے اس دن کی نسبت کو ظاہر کرتا ہے۔ سنسکرت میں زیل کو شنی کہتے ہیں۔ ہندی میں اس دن کو زحل سے منسوب کرتے ہوئے شنیوار کہا جاتا ہے۔
    فارسی میں سنچر کو شنبہ کہا جاتا ہے۔ فرہنگ آنند راج کے مطابق لفظ شنبہ پہلے شنبد تھا اور اس کے معنی گنبد کے تھے۔ کہا جاتا ہے روایتی ایرانی بادشاہ بہرام کور نے سات مقاموں پر سات گبند بنا رکھے تھے اور ہر گنبد کسی ستارے سے منسوب تھا۔ ہر روز بادشاہ‘ اس ستارے سے منسوب مخصوص پوشاک پہن کر اپنا دن اس دن سے تعلق رکھنے والے گنبد میں بسر کرتا تھا۔ اسی بنا پر ہر دن کو شنبد کہا جاتا تھا جو بعد میں شنبہ ہوگیا۔ شنبہ کو سنچر کے لئے مخصوص کیا گیا اور آگے دنوں کویکشنبہ (اتوار)‘ دو شنبہ (پیر)‘ سہ شنبہ (منگل)‘ چہار شنبہ (بدھ) اور پنجشنبہ (جمعرات ) کر دیا گیا۔
    عربی میں سنچر کو یوم السبت کہتے ہیں جو عبرانی ’’شبات‘‘ کی شکل ہے۔ یہ عبرانی لفظ شابت سے مشتق ہے جس کے معنی آرام ہوتے ہیں۔ اس وقت دنیا کی کئی زبانوں میں سینچر کے لئے ’’سبت‘‘ سے مماثلت رکھنے والے نام رائج ہیں۔
    Week.jpg
     
    دُعا، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست
     
    عبدالمطلب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دلچسپ معلومات ہیں
    شکریہ جناب
    شاد آباد رہیں
    :)
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست معلومات۔۔۔:)
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بھائی
     
  6. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
    جذاک اللہ خیرا
     
  7. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں