1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل یہ کرتا ہے اجتناب کروں (اصلاح طلب)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Nov 25, 2019.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل یہ کرتا ہے اجتناب کروں
    اپنے چہرے پر اب نقاب کروں
    اب تو نظروں میں احترام نہیں
    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکم ِ مولا کو مان لیتی ہوں
    آخرت کو کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جانا ہے
    زندگی کیوں مگر عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    پھر کیوں آپ اور جناب کروں
    میں زنیرہ عقیل گلؔ یارب
    کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں


    زنیرہ گلؔ
     
    Last edited: Nov 28, 2019
  2. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
  4. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2017
    Messages:
    7,190
    Likes Received:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آخری لائن اچھی نہیں لگی ، کم از کم ہمیں
    لفظ کباب زیادہ سنجیدہ نہیں لگا موضوع کے حساب سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں زنیرہ عقیل گل یا رب
    دل سے دعائییں بےحساب کروں
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ

    اس پر بھی کوشش کرتی ہوں
     
  6. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    مصرع بحر سے خارج ہو جائے گا۔۔۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  7. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    راضی اللہ ہو تو جہاں راضی

    اس مصرع میں لفظ اللہ کا ہ گر رہا ہے ۔۔۔ اگر اس میں سے "ہو" نکال دیں تو میرا خیال ہے بہتر ہو جائے گا۔۔۔ یعنی "راضی اللہ ، تو جہاں راضی" اس طرح لفظ اللہ مکمل ادا ہو رہا ہے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ترتیب درست نہیں تھی
    اب کچھ تبدیلی کی ہے شاید پسند آجائے
    جی درست فرمایا آپ نے
    دوبارہ کوشش کی ہے
    رہنمائی فرما دیجیے
    شکریہ


    دل یہ کرتا ہے اجتناب کروں
    اپنے چہرے پر اب نقاب کروں
    اب تو نظروں میں احترام نہیں
    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکم ِ مولا کو مان لیتی ہوں
    آخرت کو کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جانا ہے
    زندگی کیوں مگر عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    پھر کیوں آپ اور جناب کروں
    میں زنیرہ عقیل گلؔ یارب
    کیوں گناہوں سے انتساب کروں

    زنیرہ گلؔ
     
  9. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    انتساب مناسب نہیں ہے ۔۔۔ کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں ۔۔۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  10. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ

    دل یہ کرتا ہے اجتناب کروں
    اپنے چہرے پر اب نقاب کروں
    اب تو نظروں میں احترام نہیں
    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکم ِ مولا کو مان لیتی ہوں
    آخرت کو کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جانا ہے
    زندگی کیوں مگر عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    پھر کیوں آپ اور جناب کروں
    میں زنیرہ عقیل گلؔ یارب
    کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں

    زنیرہ گلؔ
     
  11. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہتر ہو گئی ہے لیکن بہترین ہو سکتی ہے۔۔۔ ایک مسئلہ اور ہے آپ نے لفظ "کیوں' کئی جگہ استعمال کیا ہے کچھ جگہوں پر کیوں کی "ے" گر رہی ہے یعنی ادائیگی میں نہیں آ رہی ہے جبکہ کچھ جگہوں پر مکمل ادا ہو رہی ہے ۔۔۔۔ یہ قاری کو کنفیوز کر سکتا ہے ۔۔۔۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ

    کوشش کرونگی بہتر کرنے کی
     
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل یہ کہتا ہے اجتناب کروں
    اپنے چہرے پر میں نقاب کروں
    اب تو آنکھوں میں احترام نہیں
    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکم ِ مولا کو مان لیتی ہوں
    آخرت کو میں کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جائے گا
    زندگی کو میں کیوں عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    پھر میں کیوں آپ اور جناب کروں
    میں زنیرہ عقیل گلؔ یارب
    کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں


    زنیرہ گلؔ
     
  14. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل یہ کہتا ہے اجتناب کروں
    اپنے چہرے پہ میں نقاب کروں
    اب تو آنکھوں میں احترام نہیں
    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکم ِ مولا کو مان لیتی ہوں
    آخرت کو میں کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جائے گا
    زندگی کو میں کیوں عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    پھر میں کیوں آپ اور جناب کروں
    خدا کا خوف قلبِ گلؔ میں ہے
    کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں


    زنیرہ گلؔ
     
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بے حجابی سےاجتناب کروں
    اپنے چہرے پہ میں نقاب کروں
    اب تو آنکھوں میں احترام نہیں

    خود ہی نظروں کا احتساب کروں
    حکمِ مولا میں اب تو مان بی لوں
    آخرت اپنی کیوں خراب کروں
    جو مقدر ہے مل ہی جائے گا
    زندگی کو میں کیوں عذاب کروں
    راضی اللہ ، تو جہاں راضی
    کیوں کسی کو آپ جناب کروں
    آ گیا گلؔ کے دل میں رب کا ڈر
    کیوں گناہوں کا ارتکاب کروں


    زنیرہ گلؔ
     

Share This Page