1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل وہی ہے جس میں وہ دل دار ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دل وہی ہے جس میں وہ دل دار ہے
    آنکھ وہ ہے جس میں روئے یار ہے

    طالب دیدار سے پردہ نہیں
    کیوں حجاب رخ نقاب یار ہے

    ہے خطا اس رند کا مست الست
    جو شراب عشق کا سرشار ہے

    رنگ گل پھیکا ہے جس کے سامنے
    اتنا رنگیں یار کا رخسار ہے

    ڈھونڈتے ہیں کس کو سب اہل طلب
    وہ تو ہم سب کے گلے کا ہار ہے

    یا خدا اکبرؔ کی کشتی کو نکال
    تو ہی اس بیڑے کا کھیون ہار ہے
    شاہ اکبر دانی پوری​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں