1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل میں ہو یاد تری، گوشہ تنہائی ہو

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by پاکیزہ, Aug 22, 2009.

  1. پاکیزہ
    Offline

    پاکیزہ ممبر

    دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو
    پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو

    آستانے پہ ترے سر ہو اجل آئی ہو
    اور اے جانِ جہاں تو بھی تماشائی ہو

    اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
    خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو

    آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
    کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رسوائی ہو

    یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نہ بنے
    ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو

    کبھی ایسا نہ ہوا ان کے کرم کے صدقے
    ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو

    بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
    اس کی نظروں میں ترا جلوۂ زیبائی ہو


    (مولانا حسن رضا بریلوی(رح))
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم پاکیزہ صاحبہ ۔
    جزاک اللہ ۔ بہت خوبصورت نعت پاک ہے۔
     
  3. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    سبحان اللہ ۔ میری پسندیدہ نعت ہے۔
     

Share This Page