1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعا

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by آذر, Feb 5, 2010.

  1. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    دعا سکون اور دل کے اطمینان کا بہترین ذریعہ ہے - اللہ تعالٰی قرآن مجید میں‌ارشاد فرماتا ہے کہ "مجھ سے دعا مانگو میں‌قبول کروں‌گا
    حدیث شریف میں‌دعا کو مومن کا ہتھیار بھی فرمایا گیا - لیکن کیا وجہ ہے ہم سب یہ کہتے پھرتے ہیں‌کہ اللہ ہماری دعاوں‌کو قبول نہیں‌فرماتا

    بزرگان دین اسکی وجہ بیان کرتے ہیں‌ جبکہ دعا کی جلد قبولیت کے لئے بھی طریقے اور مخصوص اذکار بیان کئےگئے ہیں‌ جبکہ دعا کا مقام بھی بہت اہمیت رکھتا ہے

    آپ سب سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر اپنی معلومات اور ذاتی تجربات زیادہ سے زیادہ شئیر کریں -

    اللہ رب العالمین سب مسلمانوں‌کی تمام جائز دعاوں کو قبول فرمائے
    آمین ثم آمین
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: دعا

    اس میں کوئی شک نہیں کہ دعا بہت سے مشکلات سے نکالتی ھے جب انسان اپنی ہر کوشش کر دیکھتا ھے تو سوائے دعا کے اور کوئی چارہ اسے دکھائی نہیں دیتا ، دعا صرف ضرورت پہ ہی نہیں بلکہ ہر وقت کرتے رہنا چاھیئے اور دوسروں کو بھی دعا کے لئے کہتے رہنا چاھیئے کچھ لوگ کسی کو دعا کا نہیں کہتے جو کے مناسب نہیں خود دعائیں کریں اور دوسروں سے بھی اپنے لئے دعا کا کہیں جانے کب کس کی دعا قبول ہو جائے ،
    واقعہ کبھی پھر شئیر کروں گی
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: دعا

    میری عادت ھے جب سے دعا کرتی ہوں پہلے سورتہ فاتحہ پھر درود شریف اور اس کے بعد باقی دعا، ایسی پختہ عادت ھے کہ کئی بار ایسا ہوتا ھے کسی مجلس میں جہاں لوگ مختصر دعا کرواتے ھیں میں سورتہ اور درود شریف ہی پڑھ پاتی ہوں تو دعا کروانے والے آمین بول دیتے ھیں مگر خدا سننے والا اور قبول کرنے والا ھے کہ یہ دعائیں تو سب دعاؤں سے بڑھ کے ھیں اور انکی برکت سے باقی دعائیں قبول ہو جاتی ھیں
     
  4. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    سبحان اللہ

    خوشی جی آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے کہ ہر وقت دعا کرتے رہینا چاہیئے

    میں‌نے کہیں‌پڑھا تھا (حدیث اس لئے نہیں‌کہ سکتا کیونکہ مجھے حوالہ یاد نہیں) کہ جو کوئی ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے

    تو میر ا دعا کا طریقہ یہ ہے کہ میں‌پہلے سورت فاتحہ ' پھر آیتہ الکرسی (کیونکہ قرآن پاک ترتیب سے پڑھنے کا حکم ہے ) اور پھر ایسی آیات جن میں‌اللہ کی بڑائی بیان کی گئ ہو جیسے تیسرا کلمہ یا سورہ اخلاص اسکے بعد دورد شریف ' پھر اللہ سبحان تعالی کے جتنے اسمائے گرامی یا د آتے ہیں‌وہ پکار کر اپنی حاجت طلب کرتا ہوں اور آخر میں‌ آیت کریمہ یا کوئی اور آیت (حسبنا اللہ و نعم الوکیل )‌ زیادہ سے زیادہ پڑھ کر درور پاک پڑھ کر دعا ختم کرتا ہوں - کوشش کرتا ہو ں‌کہ دعا ختم ہونے کے بعد یہ لازمی پڑھوں " ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم - و اتوب علینا انک ان التواب رحیم "
     
  5. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    جواب: دعا

    دعا کی قبولیت کی اہم ترین شرط دعا کے اول و آخر بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ادب و تعظیم کے ساتھ ہدیہ درود ہے۔ ورنہ دعا معلق رہتی ہے اور عرش الہی تک پہنچ نہیں پاتی ۔ درود پاک کو "دعاؤں‌کو اٹھا کر بارگاہ الہی تک پہنچانے والا " کہا گیا ہے۔
     
  6. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر

    سب دوستوں نے بہت اچھے طریقے بتائیں ہیں دعا کے

    دعا کے اول آخر درود پاک پڑھ لیں انشاءاللہ دعا درد نہیں ہوتی

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  7. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    دعا کی قبولیت کے مقامات

    1۔ مسلمان میت کے پاس ' خصوصاجب اس کی آنکھیں‌بند کریں
    2- ملتزم سے لپٹ کر
    3- زیرِ میزاب
    4- حجر اسود
    5- خلفِ مقام ابراہیم علیہ الصلٰوہ والسلام
    6- مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    7- صفا و مروہ
    8- مسجد قبا ء شریف اور مسجد الفتح شریف میں
    9- جبلِ احد شریف اور مزارات بقیع واحد
    10- مزار اقدس امام اعظم ابو حنیفہ کے پاس ( مقدمہ ء شامی میں ہے کہ کڑوڑوں‌شافعیوں‌کے امام شافعی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں‌کہ مجھے جب بھی کوئی حاجت پیش آتی دو رکعت نماز پڑھتا ہوں اور امام اعظم کی قبر مبارک کے پاس جا کر دعا مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ قبو ل فرماتا ہے )‌
     
  8. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    کن لوگوں‌کی دعا جلدی قبول ہوتی ہے

    1۔ ماں‌' باپ کی دعا اپنی اولاد کے حق میں
    2- اول و آخر درود شریف پڑھنے والے کی دعا
    3- مظلوم کی دعا
    4- مسافر کی دعا
    5- عادل بادشاہ
    6- مرد صالح
    7- ماں باپ کا فرماں بردار
    8- حجاج کرام کی دعا جب تک یہ پلٹے
    9- عمرہ کرنیوالوں‌کی
    10- بیمار کی دعا
    11- کسی مسلمان پر احسان کرنے والے کی دعا
    12- سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بزرگوں کے وسیلے سے مانگنے والے کی
     
  9. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    آذر بھائی جزاک اللہ خیر

    بہت اچھا سلسلسہ شروع کیا ہے ماشاءاللہ :222:
     
  10. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    شکریہ
    آپ بھی کچھ شئیر کریں
     
  11. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    قبولیت کے بعض مخصوص اوقات

    1- شب قدر اور رمضان کی راتوں‌میں
    2- سحری کے وقت
    3- افطاری کے وقت
    4- روز عرفہ یعنی ذی االحجہ کی نویں‌تاریخ - خصوصا میدان عرفات میں
    5- ٹھیک آدھی رات کے وقت - اس وقت تجلی خاص ہوتی ہے
    6- جمعہ کے دن وہ ساعت جس وقت امام خطبے کے لئے ممبر پر بیٹھ جائے اس وقت یہ ساعت شروع ہوتی ہے اور امام کے سلام پھیرنے تک یہ ساعت رہتی ہے
    7- مسجد کو جاتے وقت
    8- وقت اذان
    9- تلاوت قرآن مجید کے بعد
    10- جب مسلمان جہاد میں‌صفیں‌باندھیں
    11- جب کفار سے لڑائی گرم ہو
    12- آب زم زم پیتے وقت
    13- برسات برستے وقت
    14- جب مرغ اذان دے
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    اذان اور اقامت کے درمیانی وقت میں کی گئی بھی قبولیت کی منزل کو پہنچتی ہے۔

    آذر بھائی ۔ جزاک اللہ خیرا۔
     
  13. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    مشکوٰتہ شریف صفحہ 64 پر یہ حدیث موجود ہے کہ سرکار اعظم :saw: نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اذان سنو تو وہ جس طرح کہے تم بھی اسی طرح کہو پھر مجھ پر درود سلام پڑھو اور میرے وسیلے سے دعا مانگو
     
  14. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر
     
  15. راجہ اکرام
    Offline

    راجہ اکرام ممبر

    Joined:
    Dec 26, 2008
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر بھائی
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: دعا

    اللہ تعالی مسافر کی دعا بھی قبول کرتا ھے اس لئے دورانِ سفر کثرت سے دعا ئیں کرنی چاھیئے
     
  17. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    اجتماعی دعا بھی جلدی قبول ہوتی ہے
     
  18. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    کن باتو ں کے لئے دعا نہیں‌کرنی چاہیئے
    1- انبیا کرام علیہ السلا م کا مرتبہ مانگنے کی دعا نا کی جائے
    2- لغو اور بے فائدہ دعا نا کرے
    3- گناہ کی دعا نا کرے کہ مجھے پرایا مل جائے یا کوئی فاحشہ زنا کرے
    4- قطع رحم کی دعا نا کرے مثلا فلاں‌رشتہ دار سے لڑائی ہو جائے
    5- اللہ سے حقیر چیز نا مانگے کہ پروردگار غنی ہے
    6- رنج اور مصیبت سے گھبرا کر اپنے مرنے کی دعا نا کرے کہ مسلما ن کی زندگی اس کے حق میں‌غنیمت ہے
    7- کسی مسلما ن کو یہ دعا نا کرے کہ تو کافرہو جائے
    8- کسی مسلمان پر لعنت نا کرے اور اسے مردود اور ملعون نا کہے
    9- کسی مسلمان کو یہ بددعا نہ دے تجھ پر اللہ کا غضب ہو اور تو آگ یا دوزخ میں داخل ہو
    10- اپنی جانوں ' اولادوں‌' خادموں‌اور اموالوں پر بددعا نا کرو

    یہ تمام دعائیں‌نہیں‌کرنی چاہیئے احادیث میں‌ان دعاوں‌سے منع فرمایا گیا ہے
     
  19. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر

    بہت شکریہ اچھی شیئرنگ ہے :222:
     
  20. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: دعا

    خلاصتہ آپکے کہنے کا مطلب کہ "بری دعا" کبھی نہیں‌کرنی چاہیے نہ کسی کو بددعا دینی چاہیے۔
     
  21. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    اسلام علیکم
    جی زاہرا جی - خلاصہ تو یہی ہے کہ بری دعا یا بددعا نہیں کرنی چاہیئے - باقی احادیث میں‌بتا دیا گیا ہے کہ بری دعا کون سی ہو سکتی ہیں‌ انہی کی وضاحت درج ہے
    شکریہ
     
  22. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    دعائیں‌قبول نہ ہونے کی وجوہات
    دعائیں‌قبول کیوں‌نہیں‌ہوتیں

    1. نیکی کا حکم نا دینا

    حضرت ابولدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تم نیکی کا حکم کرو ورنہ --------

    تم پر کسی ظالم بادشاہ کو مسلط کر دیا جائےگا
    اور تمہارے نیک لوگ دعا کریں‌گے مگر ان کی دعائیں قبول نہیں‌ہوں‌گی

    دعاوں‌کی قبولیت میں‌رکاوٹ کا ایک سبب نیکی کا حکم نہ دینا ہے
     
  23. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    2- جلدی مچانے والوں‌کی دعا قبول نہیں‌ہوتی

    حدیث شریف میں ہے کہ خدائے تعالی عزوجل تین آدمیوں‌کی دعا قبول نہیں کرتا

    جو گناہ کی دعا مانگے
    ایسی بات چاہے جو قطع رحم ہو
    ایسا شخص جو دعا کی قبولیت میں‌جلدی کرے کہ میں نے جو دعا مانگی وہ اب تک قبول نہیں ہوئی

    ایسا شخص گھبرا کر دعا چھوڑ دیتا ہے اور قبولیت سے محروم رہ جاتا ہے
     
  24. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر
     
  25. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    دعائیں‌قبول نہ ہونے کی وجوہات

    3- دعا کی قبولیت میں‌تاخیر بھی نظر کرم ہے

    دعا کی قبولیت میں تاخیر میں‌بھی کافی مصلحتیں ہیں جو اللہ کی طر ف سے ہوتی ہیں اور ہماری سمجھ میں نہیں آتی

    سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں‌کہ جب کوئی ایسا بندہ دعا کرتا ہے جو اللہ کو پسند ہو تو جبریل علیہ اسلام عرض کرتے ہیں کہ یااللہ تیرا بندہ تجھ سے کچھ مانگتا ہے
    تو اللہ عزوجل فرماتے ہیں‌کہ ٹھہرو ! ابھی اس کی حاجت پوری نہ کرو تاکہ یہ پھر مانگے کہ مجھ کو اس کی آواز پسند ہے

    اور جب کو ئی فاسق یا کافر دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اس کا کام جلدی کرو تاکہ پھر نہ مانگے کہ مجھ کو اس کی آواز مکروہ یعنی ناپسند ہے
    (بحوالہ بیہقی )
     
  26. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    دعائیں‌قبول نہ ہونے کی وجوہات

    4- دعا کی قبولیت کے لئے ایمان کامل کے ساتھ اخلاص کا ہونا بھی لازمی ہے - غیر اللہ کا خیال بالکل نہ ہو

    5- کھانا ' پینا ' پہننا وغیرہ حلال و پاکیزہ کمائی کا ہو اگر حرام کی آمیزش ہوئی تو دعا قبول نہیں ہو گی
    سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں‌کہ ایک شخص سفر دراز کرے ' بال الجھے کپڑے گردآلود اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلائے اور یا رب یا رب کہے مگر اس کا کھانا پینا اور پرورش حرام ہے تو اس کی دعا کہاں‌قبول ہوگی
     
  27. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: دعا

    بجا فرمایا گیا۔
    بدقسمتی سے آجکل ہماری حالت بالعموم ایسی نوبت کو پہنچ چکی ہے۔ اپنے اعمال درست کرنے کی بجائے دعائیں قبول نہ ہونے پر اللہ ہی سے شکوہ کناں ہوجاتے ہیں۔
    اللہ تعالی ہم سب کو اپنا صابر و شاکر بندہ بنائے۔ آمین
     
  28. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللٌہ خیر
     
  29. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعا

    جزاک اللہ خیر
     
  30. آذر
    Offline

    آذر ممبر

    Joined:
    Jan 28, 2010
    Messages:
    219
    Likes Received:
    1
    جواب: دعا

    اللہ سے دعا مانگو تو دعا کی قبولیت پر یقین رکھو، کیوں کہ اللہ غافل اور لاپرواہ دلوں کی دعا قبول نہیں کرتا


    بخاری شریف
     

Share This Page