1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعائے آخرِ شب

Discussion in 'اردو شاعری' started by پیاجی, Dec 22, 2006.

  1. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    دعائے آخرِ شب

    تیرگی میں یا خدا! رنگ سحر بھی دے مجھے
    قریہ شب سے کبھی اذن سفر بھی دے مجھے

    آج بھی اترے ہیں ہونٹوں پر دعاؤں کے ہجوم
    دل کی تختی پر حروف معتبر بھی دے مجھے

    دے مجھے توفیق رکھوں حوصلہ ہر حال میں
    آندھیوں کے سامنے دیوار و در بھی دے مجھے

    سائباں تیرے کرم کا روز و شب پر ہے محیط
    اس بھری دنیا میں اک چھوٹا سا گھر بھی دے مجھے

    پھول سے بچوں کو دے شاداب موسم کی نوید
    خشک سالی میں بہت برگ و ثمر بھی دے مجھے

    زندگی رب مسلسل ہے اگر میرے خدا
    آنسوؤں کو ضبط کرنے کا ہنر بھی دے مجھے

    روشنی شہر دانائی سے بھر کاسہ مرا
    رزم گہ میں ہوں تمیز خیرو شر بھی دے مجھے

    رونے والی آنکھ میرے جسم کو کرکے عطا
    آخر شب تابش قلب ونظر بھی دے مجھے

    آرزو، زندہ قفس میں بھی رہی پرواز کی
    اب کھلی آب و ہوا میں بال و پر بھی دے مجھے

    لکھ مری قسمت میں بھی آسودہ لمحوں کا گداز
    خطہ جبر مسلسل سے مفر بھی دے مجھے

    میرے آنگن پر تنے ہیں دھوپ کے خیمے ہزار
    سایہ نقش کف خیرالبشر بھی دے مجھے

    ہموطن میرے عمل کی روشنی کے ہوں سفیر
    عزم بے پایاں کے وہ شمس وقمر بھی دے مجھے

    نعت کی ابجد سے بھی واقف نہیں کلک ریاض
    مدحت سرکار (ص) کے لعل وگہر بھی دے مجھے


    (ریاض حسین چودھری)​
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔
    ہر شعر پر 100 بار آمین کرنے کو دل چاہتا ہے۔
     
  3. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    آمین
     

Share This Page