1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درسگاہ۔ ۔یو ٹیوب اور مفتیِ ء شرک خفیyou tube & a muslim

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم اے رضا, ‏15 اپریل 2011۔

  1. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    پچھلے دنوں مجھے اپنی پسندیدہ قوالی آستاں ہے یہ کس شاہ جیلاں کا مرحبا مرحبا (کلام تاجدار گولڑہ حضور خواجہ پیر نصیر الدین نصیر شاعر اسلام ) کی تلاش اور جستجو یو ٹیوب پر لے گئی اور اس عارفانہ کلام کو تلاشنے کے ساتھ ساتھ مجھے ایک عالم دین کی تقریر سننے کا موقع ملا وہ عالم دین شرح و بسط کے ساتھ تقریر جھاڑنے میں مصروف تھے اور کہ رہے تھے جس کا لب لباب یہ تھا کہ مسلمونو یہودیوں اور عیسائیوں سے تعلق مت رکھو، کافرو سے میل جول مت رکھو کافروں کے ساتھ کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا اور چلنا حتی کہ بات تک کرنا گناہ ہے اور درباروں پے بھی مت جایا کروں وہاں دربار والوں سے استعانت اور توسل اور استغا ثہ مت کیا کرو یہ بھی شرک خفی ہے اس سے بچا کروں کیونکہ شرک کرنا اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ ہے ،یقینا شرک اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ ہے یہاں تک توعالم دین سو فیصد درست فرما رہے تھے لیکن عالم دین کی اصطلاحات" شرک خفی اور عیسائیوں اور یہودیوں سے تعلق مت رکھو"نے مجھے ورطہ ء حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اول تو عیسائی اور یہودی اہل کتاب ہیں اور اہل کتاب کی لڑکی سے تو شادی کرنا تک اسلام میں جائز ہے یعنی اسلام نے صرف بول چال نہیں بلکہ معاشرتی تعلق کی بھی اجازت دی ہے اور اس معاشرتی تعلق کا حوالہ فقہ کی کتابیں جیسے قدوری شریف وغیرہ میں بخوب دستیاب ہیں
    اور اس بحث میں‌پڑھ کر اصل مقصد سے ہٹنا یقینآ قرین قیاس سے باہر ہے جب کہ سورہ المائدہ کی آیت نمبر3 شرک کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی بات کر رہی ہے تو شرک خفی کی اصطلاح کہاں‌سے آ گئی الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمْ فَلاَ تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ (القران)جس کا ترجمہ ہے ۔ آج کافر لوگ تمہارے دین (کے غالب آجانے کے باعث اپنے ناپاک ارادوں) سے مایوس ہو گئے، سو (اے مسلمانو!) تم ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو(ترجمہ عرفان القران از شیخ
    الاسلام طاہر القادری)۔قرآن کہ اس آفاقی بیان سے ثابت ہے کہ کفار اسلام کی حقانیت اور اس کے غلبہ سے مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ آقا ﷺ نے شرک ہی کو تو سب سے پہلے جڑ سے اکھاڑا تھا اور شرک کو جڑ سے اکھاڑنا ہی تو دین پہلا لائحہ عمل تھا جو مکمل ہوا جس پر قرآن نے یہ آیت بطور گواہی دی کہ شرک تو جڑ سے ختم ہو گیا ہےاور آب وہ اسلام کے اوپر ڈائریکٹ کوئی حملہ نہیں کریں گے کیونکہ اسلام کا رعب اور دبدبہ اور دھاک تو ان پر عرصہ دراز تک قائم رہے گی اور وہ خوف ان پر آج بھی قائم ہے اب وہ حملہ نہیں کریں گے بلکہ اپنے ادیان کو بچانے کی فکر میں لگے رہیں گے اور ان کی ساری کوششیں اسلام کو اپنی نسلوں میں پنپنے سے روکنا ہیں اور اس کے لئے ان کے پاس سب سے پہلا حملہ یہ ہے کہ مسلمان جس اسلام کی بات کرتے ہیں وہ عملی طور پر نافذالعمل نہیں ہے اور ہم اس کا جواب ان کو کیا دے رہے ہیں یہی جو عالم دین کر رہے تھےاورسمجھ رہے تھے کہ وہی اسلام کی صحیح خدمت کر رہے اگرچہ ایسا نہیں ہے کیونکہ اسلام کا پھیلنا امر ربی ہے وہ نہ ہماری تبلیغوں کا محتاج ہے اور نہ ہی جہھادوں کا اس لئے اب شرک کے ڈراوں کی بجائے ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور یعنی کافروں سے ڈرنا نہیں چاہیے اللہ سے ڈرنا چاہیے اور مذکورہ عالم دین ان تمام نظریات کو گڈ مڈ کرنے میں خوب پس و پیش سے کام لے رہے تھے
    اور جہاں تک عالم دین نےکہا کہ درباروں پے جانا شرک ہے تو میری پہلی گزارش یہ ہے کہ ہمیں بھی اللہ کا دربار تو دکھائیں جہاں جانے کی بجائے لوگ سید علی ہجویری پیر طاہر علاوالدین الگیلانی یا عبدالقادرجیلانی(انکے شاگرد صلاح الدین ایوبی کی فوج میں اعلی عہدوں پر بھی رہے اور دار الحرب میں بنفس نفیس جنگ و جدال(جہاد )بھی کرتے رہے) کے درباروں پر جاتے ہیں ایسی کوئی اصل مجھے دستیاب نہیں ہوئی بہت تلاش بسیار کے بعد بھی کہ اللہ کا کوئی دربار ہے جس پر جانا چاہیے تھا اور لوگ نہیں گئے اور اگر اللہ کا دربار محمدﷺ کی بارگاہ ہے یقیناً تو اللہ خود بیھجتا ہے محمدﷺ کے پاس اور آقاﷺ نے اپنے غلاموں کو حضرت اویس قرنی کے پاس شرف تتلمذحاصل کرنے اور توصل اور استعانت کے لئے بھیجا اور اللہ تعالی خود قرآن میں سورۃ فاتحہ میں فرماتے ہیں اھدنا الصراط المستقیم ،صراط الذین انعمت علیھم ترجمہ ہمیں سیدھا راستہ عطا فرما اور ان لوگوں کا راستہ جن پر اللہ نے اپنا انعام کیا اب اگر اللہ نے ان دربار والوں پر اپنا انعام یہ کیا ہوا ہے کہ لوگ جوق در جوق ان دربار والوں کے پاس جاتے ہیں تو ان عالم دین کو بھی شرک کے فتوے دینے کی بجائے اللہ سے اس انعام کی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالٰی انہیں بھی یہ انعام عطا فرمائے کہ ان عالم دین کے پاس بھی لوگ جوق در جوق جائیں اور عالم دین سے اکتساب فیض کریں مگر میرا مقصد اس سارے کالم سے قطعآ کسی طبقہ کو ہِٹ کرنا نہ تھا نہ ہے نہ ہو گا میں تو ہماری اردو پیاری اردو کی وساطت سے ان عالم دین تک یہ بیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ جناب آپ جس یو ٹیوب پر اپنی یہ تقاریر اپ لوڈ کر رہے ہیں وہ بھی تو انہیں کافروں کی بنائی ہوئی ہے تو آپ کی بات اور عمل میں کھلا تضاد نہیں آ رہا ہے کیونکہ یوٹیوب جسکی بھی ہے پہر طور کسی مسلمان کی نہیں ہے اور آپ جیسے عالم دین نے یہ عمل کیسے گوار کر لیا اور اگر آپ کے کسی طالب علم نے کیا ہے تو آپ نے اسے روکا کیوں نہیں اپنی تقریر کے تناظر میں اور اس کے خلاف فتوی کیوں صادر نہیں کیااور آپ امت میں کفرو شرک کے
    فتوے جاری کرنے کی بجائے یہ بتائیں کہ غیر مسلموں کا جو یہ دعوی ہے کہ اسلام مکمل طور پر اب نافذ کرنے کے قابل نہیں (استغفراللہ )اس کی چارہ جوئی کے لئے آپ نے کچھ کیا ہے یا یہ ایسا کہنے والے کے لئے بھی آپ نے کوئی خود کش حملہ آور تیار کر رکھا ہے اس کی زبان خاموش کرنے کے لئے کیونکہ ظاہرہے آقا ﷺ کے دور میں تو اسلام نافذالعمل تھا اور اگر آج نہیں ہے تو اس میں ہمارا ہی قصور ہو گا اور اگر ہمارا قصور ہے تو پھر آپ جیسے علماء کا قصور تو عام مسلمان سے کہیں زیادہ ہو گا تمام مسلمان عالم سے یہ گذارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے قول و فعل سے اس چیز کو ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ ہاں اسلام آج بھی نافذ العمل ہے اگر اس کے اعتدال اور توازن کے نظریا ت کو سمجھ اور پرکھ کر عمل کیا جائے تو
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: درسگاہ۔ ۔یو ٹیوب اور مفتیِ ء شرک خفیyou tube & a muslim

    السلام علیکم ایم اے رضا بھائی ۔
    مفید مراسلے کے لیے شکریہ ۔ جزاک اللہ
     
  3. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: درسگاہ۔ ۔یو ٹیوب اور مفتیِ ء شرک خفیyou tube & a muslim

    قیمتی وقت میں سے آپ نے اس کو پڑھنے کے لئے وقت نکالا بہت شکریہ جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں