1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دربارِ مصطفےٰﷺ کا افتخار ہیں عمر ۔۔فقیرحسین چشتی فیصل آباد

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دربارِ مصطفےٰﷺ کا افتخار ہیں عمر
    جس پر نبیﷺ کو ناز ہے وہ یار ہیں عمر

    آتا عمر کو دیکھ کر بدلے شیطان رہ
    اس شان و دبدبے کے تاجدار ہیں عمر

    مومن کے واسطے ہیں گلِ تازہ کی طرح
    کافر کے واسطے جو بنے خار ہیں عمر

    یا ساریۃ الجبل کا مشہور قول ہے
    فیضانِ مصطفےٰ کا یہ اظہار ہیں عمر

    پیدل عمر سواری پہ بیٹھا غلام ہے
    خود پکڑے ہوئے اونٹ کی موہار ہیں عمر

    مانے نہ مصطفے کا اگر کوئی فیصلہ
    گردن پہ اس کی پھیرتے تلوار ہیں عمر

    صدیق ہوں ، عثمان ہوں ، حیدر ہوں یا بلال
    میرے نبی کی بزم کا شنگار ہیں عمر

    رکھ دینا میرے کفن میں رقعہ حسین کا
    کیسا عقیدہ دے گئے سرکار ہیں عمر

    حسین کا فقیر ہوں فاروق کا غلام
    آقا میرے حسین تو سردار ہیں عمر
    ----
    فقیرحسین چشتی فیصل آباد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں