1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دبدبہ اس کا بہر طور عیاں ہوتا ہے ۔۔مختار تلہری ثقلینی بریلی انڈیا

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دبدبہ اس کا بہر طور عیاں ہوتا ہے
    جسکے پیغام سے دریا بھی رواں ہوتا ہے

    عدل کے باب میں جب ذہن کو دوڑاتا ہوں
    صحن دل میں ترے ہونے کا گماں ہوتا ہے

    چھوڑتی کیسے بھلا آپ کے ڈر سے اسلام
    بہن بھائی میں لہو اک سا رواں ہوتا ہے

    مرحبا، پہرا جو راتوں کو دیا کرتا ہو
    حاکم وقت ، اب اس جیسا کہاں ہوتا ہے

    سر پہ خود لاد کے امداد وہ پہنچاتے ہیں
    مفلسی میں جو گرفتار مکاں ہوتا ہے

    آپ کے قول کی تائید خدا فرمائے
    آپ کا مرتبہ ایسے بھی عیاں ہوتا ہے

    کوئی بعد ۔ نبی ہوتا تو نبی تم ہوتے
    یہ بھی لبہائے نبوت سے بیاں ہوتا ہے

    صرف زنجیر ہلا دینے سے انصاف ملے
    عدل فاروق سا مختار کہاں ہوتا ہے
    -----
    مختار تلہری ثقلینی بریلی انڈیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں