1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبر پی کے: 100 روپے سے شروع ہونیوالے سفر نے فرید خان کو رکن اسمبلی بنا دیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏30 مئی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (بی بی سی) صوبہ خیبر پی کے میں گیارہ مئی کو عام انتخابات میں بیشتر حلقوں سے نئے چہرے منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے ہیں اور جنوبی ضلع ہنگو میں پی کے 42 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی فرید خان بھی ایک ایسے ہی ایم پی اے ہیں جن کا اس سے پہلے کوئی سیاسی پس منظر تھا اور نہ وہ سیاست کے داو پیچ سے واقف ہیں۔ انہوں نے 11 مئی کے عام انتخاب میں پہلی مرتبہ حصہ لے کر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ فرید خان بنیادی طور پر ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا کوئی کاروبار نہیں بلکہ وہ خود کو بے روزگار افراد میں شمار کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے گھر کے تمام اخراجات بھی ان کے بھائی برداشت کرتے ہیں۔ فرید خان کا کہنا ہے کہ جب وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے گئے تو اس وقت ان کے جیب میں صرف سو روپے تھے جو اس وقت ان کا کل اثاثہ تھا۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
    پاکستانی55، غوری اور تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ان کی کارکردگی انھیں مال دار بناتی ہے یا محب وطن۔
    اگرمالدار بن گئے تو کوئی ان کے بارےمیں کہے گا اور نہ ہی پڑھے گا
    اگر محب وطن رہے اور اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور خلوص نیت سے نبھاتے رہے تو اللہ تعالی ضرور انھیں اجر عظیم عطاء فرمائیں گے۔
    پی ٹی آئی کے پاس صوبہ پختونخواہ میں کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں