1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوارج کے عقائد

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کارتوس خان, ‏24 جنوری 2007۔

  1. کارتوس خان
    آف لائن

    کارتوس خان ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جنوری 2007
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوارج کے عقائد :​

    نافع بن الازرق خارجی اور اس کے ساتھی یہ اعتقاد رکھتے تھے کہ جب تک ہم شرک کے ملک میں ہیں تب تک مشرک ہیں اور جب ملک شرک سے نکل جائیں گے تو مومن ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ جس کسی سے گناہ کبیرہ سرزد ہو وہ مشرک ہے اور جو ہمارے اس عقیدے کا مخالف ہو وہ بھی مشرک ہے جو لڑائی میں ہمارے ساتھ نہ ہو وہ کافر ہے !

    ابراہیم الخارجی کا عقیدہ تھا کہ دیگر تمام مسلمان قوم کفار ہیں اور ہم کو اُن کے ساتھ سلام و دُعا کرنا اور نکاح ورشتہ داری جائز نہیں اور نہ ہی میراث میں اُن کا حصہ بانٹ کر دینا درست ہے ۔

    ان کے نزدیک مسلمانوں کے بچے اور عورتوں کا قتل بھی جائز تھا کیونکہ ان کے اللہ تعالٰی نے یتیم کا مال کھانے پر آتش جہنم کی وعید سنائی ہے لیکن اگر کوئی شخص یتیم کو قتل کر دے یا اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے یا اس کا پیٹ پھاڑ ڈالے تو جہنم واجب نہیں۔
    (بحوالہ : تلبس ابلیس علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ صفحہ ١٢٦ ، ١٢٧)

    ====
    ہندوستان ایک مشرک ملک ہے ۔ اسی طرح دنیا میں بیشمار ممالک ایسے ہیں جہاں اعلانیہ شرک اور شرکیہ عقائد پر عمل ہوتا ہے ۔ اور ایسے ملکوں میں مسلمان بھی قیام پذیر ہیں ۔
    الحمدللہ ۔۔۔ برصغیر کے مسلمانوں کے کسی بھی طبقہ ء فکر چاہے وہ دیوبندی ہوں ، بریلوی ہوں یا اہل حدیث ہوں ۔۔۔ کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ ۔۔۔۔
    1۔ شرک کے ملک میں رہنے والا بھی مشرک ہے ۔
    2۔ جس کسی سے گناہ کبیرہ سرزد ہو وہ مشرک ہے ۔

    یقیناََ خوارج ، جہنمیوں کے کتے ہیں جیسا کہ فرمان نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے ۔
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

    اس بارے میں تفصیلی معلومات پر مشتمل ایک مکمل کتاب پیاجی نے ارسال کر دی ہے، جو کہ اسی چوپال میں‌چسپاں‌ہے ۔

    دیکھنے کے لیے کلک کیجیے اس ربط پر
    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=1336
     

اس صفحے کو مشتہر کریں