1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواجہ صاحب کا وصال

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏13 مئی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    خواجہ صاحب کا وصال
    633ھ شروع ہوتے ہی خواجہ صاحب کو علم ہوگیا کہ یہ آخری سال ہے۔ آپ نے مُریدوں کو ضروری ہدایتیں اور وصیتیں فرمائیں۔ جو خلافت کے اہل تھے انہیں خلافت سے نوازا اور خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کو اجمیر بلا بھیجا۔ خواجہ صاحب کی جامع مسجد میں تشریف فرما تھے۔ مقرربین اور احباب حاضر تھے۔ ملک الموت تقریر دل پذیر کا موضوع تھے کہ اچانک شیخ علی سنجری سے مخاطب ہوئے اور خواجہ قطب الدین کی خلافت کا فرمان لکھایا۔ قطب صاحب حاضر خدمت تھے۔ حضور غریب نواز نے اپنا کلاہ مبارک قطب صاحب کے سر پر رکھا۔ اپنے ہاتھ سے عمامہ باندھا۔ خرقہء اقدس پہنایا۔ عصائے مبارک ہاتھ میں دیا۔ مصلٰی کلام پاک، نعلین مبارک مرحمت فرما کر ارشاد فرمایا۔ یہ نعمتیں میرے بزرگوں سے سلسلہ بہ سلسلہ فقیر تک پہنچی ہیں۔ اب میرا آخری وقت آ پہنچا ہے یہ امانتیں تمہارے سپرد کرتا ہوں۔ حق امانت حتی الامکان ادا کرنا تاکہ قیامت کے دن مجھے اپنے بزرگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ پھر اور بہت سی نصیحتیں فرما کر رخصت کیا۔“
    233ھ میں5 / 6/ رجب کی درمیانی شب میں حسب معمول عشاء کی نماز کے بعد آپ اپنے حُجرے میں داخل ہوئے اور اندر سے دروازہ بند کرلیا۔ رات بھر دُرود اور ذکر کی آواز آتی رہی۔ صُبح ہونے سے پہلے یہ آواز بند ہوگئی۔ آخر مجبوراً دروازہ کھلا تو خدام نے دستکیں دیں اس پر بھی کوئی جواب نہ آیا تو لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی۔ سورج نکلنے پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ دیکھا کہ آپ واصل بحق ہو چکے ہیں۔ اور آپ کی نورانی پیشانی پر سبز اور روشن حروف میں لکھا ہوا ہے۔ ھذا حبیب اللہ مات فی حب اللہ یعنی یہ اللہ کے حبیب تھے۔ اللہ کی محبت میں وفات پائی۔
    انتقال کی خبر بجلی کی طرح پورے شہر میں دوڑ گئی اور جنازہ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ آپ کے بڑے صاحبزادے خواجہ فخرالدین نے نماز جنازہ پڑھائی جس حُجرہ میں آپ کا انتقال ہوا وہیں آپ کو دفن کیا گیا۔ جب ہی سے آپ کا آستانہ ہندوستان کا روحانی مرکز ہے۔ آپ کا عرس مبارک ہر سال یکم رجب سے 6، رجب تک بڑے اہتمام سے ہوتا ہے۔
     
  2. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جو ہونہ عشق رسول ص تو زندگی فضول ہے
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم شہباز بھائی
    میں بھی اس سلسلے میں آپ سے گذارش کرنے ہی والا تھا کہ خواجہ صاحب کے عرس مبارک کی اس سال کی تصاویر آپ ضرور اٹیچ کیجئے گا، اس کے علاوہ فورم کے وہ تمام ممبران جو ہند سے تعلق رکھتے ہیں وہ تمام بھی جن سے ہو سکے وہ خواجہ ہند کے مزار مبارک کی وہ تصاویر جو خرافات سے پاک ہوں وہ پوسٹ کردیں
    شہباز بھائی اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطافرمائے اس سلسلےکے شروع کرنے پر
     
    شہباز حسین رضوی، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    شہباز حسین رضوی بھائی اس کے علاوہ ایک گذار ش ہے کہ ایک موضوع کے علاوہ باقی حذف فرمادیں، یا انتظامیہ سے رجوع فرمائیں، ورنہ اس سے کافی غیرمبہم صورتحال پیدا ہوجاتی ہے
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 اور شہباز حسین رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں