1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواجہ سراﺅں کو امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خواجہ سراﺅں کو امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت

    امریکی صدر جوبائیڈن نے خواجہ سراﺅں کو امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت دیتے ہوئے سابق صدر ٹرمپ کی پابندی کو ختم کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق امریکی صدر نے خواجہ سراﺅں کو امریکی فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دیدی ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے بھرتی پر پابندی لگا دی تھی۔ جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صنفی پہچان فوج میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    ادھر جوبائیڈن نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی صدر نے رابطے کے دوران کہا کہ فرانس ہمارا پرانا اتحادی ہے، ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا نیٹو اور یورپی یونین سے اپنے روابط کو تقویت دے گا۔ دونوں صدور نے ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس، عالمی معیشت میں ترقی جیسے مشترکہ مسائل پر غور کرتے ہوئے قریبی تعاون کا یقین دلایا۔
    دونوں رہنماؤں کے درمیان چین، مشرق وسطیٰ اور روس سے متعلقہ خارجہ پالیسیوں پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں