1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواتین کیلئے مفید مشورے تحریر : نجف زہرا تقوی

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خواتین کیلئے مفید مشورے تحریر : نجف زہرا تقوی
    قالین کے داغ ،با آسانی صاف

    گھر میں چھوٹے بچے موجود ہوں تو اکثر قالین پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں۔جنہیں صاف کرنے کے لیے آپ ڈٹرجنٹ کی مدد لیتی ہیں،کچھ داغ تو سرف سے صاف ہو جاتے ہیں،جبکہ کئی ضدی داغ ہزار کوششوں کے باوجود پوری طرح نہیں مٹتے اور اپنا رنگ چھوڑ جاتے ہیں۔جن کی وجہ سے ایک سال پہلے خریدا گیا قالین بھی پرانا اور بے رونق لگنے لگتا ہے۔

    اگر قالین بہت قیمتی ہو تو عموماً خواتین وہیں سے ڈرائی کلین کروانے کو ترجیح دیتی ہیں جہاں سے خریدا گیا ہو۔مہنگے قالین کے لیے بہتر بھی یہی ہوتا ہے کیونکہ انہیں ٹوٹکوں کی نذر کرنا ہر گز دانشمندی نہیں ہے،لیکن اگر آپ کا قالین زیادہ مہنگا نہیں ہے یا سیکنڈ ہینڈ یعنی استعمال شدہ ہے تو اس پر لگنے والے کسی بھی قسم کے داغ کو با آسانی گھر پر صاف کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے گھر میں موجود مختلف اشیاء کی مدد لی جا سکتی ہے۔سرکہ تقریباً ہر گھر میں ہی پایا جاتا ہے۔یوں تو اس کے بے شمار فوائد ہیں لیکن خاص طور پر صفائی کے لیے یہ بے حد مدد گار مانا جاتا ہے۔سرکے کی مدد سے داغ صاف کرنے کے لیے طریقہ استعمال کچھ یوں ہے۔ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ نمک اور آدھا کپ سفید سرکہ ڈالیں۔ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا کر داغ والے حصے پر لگائیں۔جب یہ سوکھ جائے تو قالین صاف کرنے والی مشین کی مدد سے رگڑ کر صاف کر لیں۔ قالین پر لگا دھبہ اس طرح صاف ہو جائے گا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔اگر داغ گہرا ہو تو اسی مکسچر میں دو کھانے کے چمچ بوریکس پائوڈر شامل کر کے اس مکسچر کو اسی طرح داغ دھبے والی جگہ پر لگا دیں،اور سوکھنے پر ویکیوم کلینر سے صاف کر لیں۔قالین پر زیادہ تر کیچڑ یا مٹی کے داغ لگ جاتے ہیں۔انہیں صاف کرنے کے لیے پیالے میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ میدہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ کو کسی سوتی کپڑے پر لگا کر داغ والی جگہ پر ملیں اور دودن تک اس پیسٹ کو لگا رہنے دیں۔دو دن بعد تنکے والی جھاڑو یا سخت دندانوں والے برش یا ویکیوم کلینر کی مدد سے صاف کر لیں۔داغ بالکل مٹ جائیں گے۔ گھروں میں جب رنگ روغن ہو رہا ہو تو عام طور پر ہم سب سے پہلے قالین لپیٹ کر ایک کونے میں رکھ دیتے ہیں،یا کسی کاغذ اور پلاسٹک کی شیٹ سے بھی ڈھکا جا سکتا ہے۔تاہم اگر کبھی بے احتیاطی ہو جائے اور پینٹ کا داغ دھبہ قالین پر لگ جائے تو ڈیڑھ چمچ ڈٹرجنٹ پانی میں ملا کر کسی صاف اسفنج کی مدد سے دھبے والی جگہ پر لگائیںاور رگڑ لیں،بعدمیں کسی صاف کپڑے کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر اس جگہ پھیریں۔ایک سے دو مرتبہ یہ عمل دہرانے سے ڈٹرجنٹ کے ساتھ ساتھ داغ بھی دور ہو جائے گا۔بچے اکثر چیز اپنے ہاتھ میں پکڑ کر کھانے کی ضد کرتے ہیں ۔ایسے میں اگر وہ فروٹ کھا رہے ہوں تو ان سے لازمی جوس ٹپک کر نیچے گر تا ہے جو آپ کے قالین کو داغ دار بھی کر سکتا ہے۔پھلوں کے جوس کا دھبہ صاف کرنے کے لیے ڈیڑھ چمچ سفید سرکے میں ایک چمچ واشنگ پائوڈر گھول کر قالین پہ لگائیں۔جب سوکھ جائے تو برش کی مدد سے صاف کر لیں۔اسی طرح چائے یا کافی کے دا غ بھی صاف کیے جا سکتے ہیں۔قالین پر لگے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے کلیئر امونیا بھی بے حد موثر ہے۔ایک کپ کلیئر امونیا میں دو لیٹر نیم گرم پانی شامل کریں۔اسے قالیں پر اچھی طرح لگائیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔جب سوکھ جائے تو دوبارہ لگائیں۔گہرے داغ صاف کرنے کے لیے تین سے چار بار اس کا استعمال کریں۔ انک،بال پوائنٹ یا پین کی سیاہی سے قالین پر داغ پڑ جائے تو اسے مٹانے کے لیے میدہ بے حد مفید ہے۔استعمال کے لیے تھوڑے سے دودھ میں میدہ ملا کرپیسٹ نما بنا لیں۔اس پیسٹ کو دھبے پر لگائیں اور چند منٹ لگا رہنے دیں،پھر برش کی مدد سے صاف کر لیں داغ مٹ جائے گا۔جب گھروں میں چھوٹے بچے ہوںتو خواتین بخوبی جانتی ہیں کہ لاکھ کوشش کے باوجود گھر قالین اور صوفوں کو داغ دھبوں سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ چھوٹے بچے اکثر کہیں بھی قے کر دیتے ہیں یا منہ سے دودھ گرا دیتے ہیں۔اسے صاف کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا بہترین انتخاب ہے۔دودھ یا قے کے داغ پر بیکنگ سوڈا ڈال کر سوکھنے دیں۔اس کے بعد تولیہ رکھ کر دبائیں۔جب سوکھ جائے تو صاف کر لیں۔یہ داغ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بو کو بھی دور کر دے گا۔قالین پر چیونگم چپک جائے تو اس پر آئس کیوبز پھیر لیں اور پھر چھری کی مدد سے چیونگم کو ہٹا لیں۔آئس کیوبز کے ساتھ ڈرائی کلیننگ پائوڈر یا مکسچر بھی رگڑ کر قالین سے چیونگم صاف کی جا سکتی ہے۔نیل پالش کا داغ مٹانے کے لیے کسی سوتی کپڑے کو نیل پالش ریموور میں بھگو کر اس جگہ رگڑیں۔ دو سے تین بار یہ عمل دہرانے سے داغ صاف ہو جائیں گے۔قالین پر لگے مختلف قسم کے داغ صاف کرنے کے لیے ٹو تھ پیسٹ اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا مکسچر بھی فائدہ مند ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں