1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ختم نبوت پر ایمان کےبغیر مسلمان نہیں‌ ہوسکتا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏11 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ شخص مسلمان ہوہی نہیں سکتا جو ختم نبوت پر کامل یقین نہ رکھے،الطاف حسین


    کراچی(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم پاکستانی کی حیثیت سے رہنے کا حق دیاجائے، انہیں اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرنے اور عزت سے رہنے کا حق ہے، میری باتوں کو غلط رنگ دیاجارہا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ میں اللہ کی واحدانیت اورسرکاردوعالم ﷺکی ختم نبوت پر کامل یقین رکھتاہوں،میراایمان ہے کہ وہ شخص مسلمان ہوہی نہیں سکتاکہ جوسرکاردوعالم کی ختم نبوت پر کامل یقین نہ رکھے۔انہوں نے یہ بات لال قلعہ گراوٴنڈ عزیزآباد میں علمائے کرام کودی جانے والی دعوت افطار سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دعوت افطارمیں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مشائخ عظام اورذاکرین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ میں مفتیء آگرہ مولوی محمدرمضان کاسگاپوتاہوں جواپنے وقت کے جیدعالم دین ہی نہیں بلکہ مفتی بھی تھے اوران کے دیے ہوئے فتوے آج بھی جامع مسجدآگرہ میں موجودہیں۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے قرآنی آیات ،احادیث مبارکہ اوراسلامی تاریخ کی روشنی میں اتحادبین المسلمین، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمعاشرتی ترقی کیلئے خودکو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو اسلام کی اصل روح سے آگاہ کرنے اوراسلام کے نام پر دہشت گردی کی روک تھام کے بارے میں تفصیلی اظہارخیال کیا۔ الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے ایک انٹرویومیں احمدیوں کے بارے میں کچھ اظہارخیال کیاہے توبعض لوگ میری باتوں کوغلط رنگ دے رہے ہیں،میں یہ وضاحت کرناضروری سمجھتاہوں کہ میں نے یہ کہاتھاکہ پاکستان میںآ باد احمدی پاکستانی شہری ہیں اورپاکستانی شہری کی حیثیت سے انہیں بھی عزت سے رہنے اوراپنے عقائدکے مطابق عبادت کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ان خیالات کے اظہارپر بعض لوگ میرے بارے میں شکوک وشبہات کااظہارکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جب حکومت نے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردے دیاہے توپھرانہیں ملک میں پاکستانی شہری کی حیثیت سے رہنے کاحق دیاجائے۔میری اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ جب گنہگارالطاف حسین کواٹھائیوتوجان نکلنے سے پہلے زبان پر ” لاالہ الاللہ محمدرسول اللہ “ ضرور اداہو۔


    جنگ نیوز خبر۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    درس وتدریس کرنا الطاف حسین کا پرانا شوق ہے۔ کچھ دن پہلے وہ ایک پروگرام میں فرما رہے تھے کہ جس دن پاکستان میںانقلاب آگیا تو میں سیاست سے کنارہ کشی کرکے دین کی تبلیغ کروں گا۔

    الطاف حسین کو قادیانیوں سے خاص‌ہمدردی ہے۔ مرزا طاہر کی موت پر اس کا اظہار افسوس کرنا اور ایک قادیانی تنظیم کو چندہ دینے کی کئی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب انقلاب سے بھی مراد " وہ ایم کیو ایم " ہی کے منشور کو پایہء تکمیل تک پہنچانا لیتے ہوں گے۔ :soch:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں