1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خبر میں کیوں تصویر فقط زینب کی ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏11 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    خبر میں کیوں تصویر فقط زینب کی ہے
    کچرے سے جو لاش ملی، ہم سب کی ہے
    یہ جُملہ کہنے والوں پر لعنت ہو
    صبر کریں، صاحب یہ مرضی رب کی ہے
    زینب کے گھر جا اور تصویریں کھنچوا
    شہر کے حاکم خبر ترے مطلب کی ہے
    میرے دیس میں صبح کب آئے گی مومی
    گلی گلی مکرُوہ سیاہی شب کی ہے​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    *زینب اور مُورخ*۔۔۔(واقعۂ قصور)

    *اے مُورّخ! میری رُوداد کو کُھل کر لکھنا۔۔*
    *میری آواز کو ، چیخوں کو برابر لکھنا۔۔*

    یہ بھی لکھنا کہ قدر دان سیاسی تھے بہت
    میرے اِس ملک میں باریش نمازی تھے بہت
    صاحبِ دین کے اطراف حواری تھےبہت
    سب سے بڑھ کریہاں مُنصف بھی کتابی تھے بہت

    *ایسے میں لُٹتی ہوئی حوّا کی دُختر لکھنا*
    *مجھ کو اِک وحشی مُسلمان کا بستر لکھنا*

    میرے بابا جو میرے پاس ہُوا کرتے تھے
    میرے جینے کی وہ سو بار دُعا کرتے تھے
    اپنے سینے سے کہاں مجھ کو جُدا کرتے تھے
    میرے ماتھے کو لبوں سے وہ چھُوا کرتے تھے

    *مجھ کو بابا کے سبھی لاڈ کا محور لکھنا*
    *میری معصوُم سی تُربت کومیراگھر لکھنا*

    میری فریاد کو سُنتے تھے فرشتے سارے۔۔۔
    مجھ پہ وہ ظلم ہوا جس پہ تھے پُر نَم تارے۔۔
    اشک برسائے قضا، ظلم بھی جس سے ہارے ۔۔
    ایسے یارب نہ کوئی شخص کسی کومارے۔۔

    *بھیگتی آنکھوں میں موجود سمندر لکھنا*
    *اپنے قِرطَاس پہ میرا یہ مقدر لکھنا*

    مُجھ کو معلوم ہے کُچھ شور شرابا ہو گا
    ٹی وی،اخبار میں بس ایک حوالہ ہو گا
    میری نامُوس کا یوں روز جنازہ ہو گا
    پھر میری یاد سے محرُوم زمانہ ہو گا

    *ایسی ہر قوم کو نا بِینوں کا لشکر لکھنا*
    *حاکمِ وقت کورضوان ستمگر لکھنا*

    *میجررضوان رضوی
    test1.PNG
     
    پاکستانی55 اور زیرک .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں