1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خاشقجی قتل: سعودی عرب نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خاشقجی قتل: سعودی عرب نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی قتل سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے مفروضوں اور غلط معلومات پر مبنی قرار دے دیا۔

    سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں سعودی قیادت سے جھوٹے، ناقابل قبول مفروضے منسوب کیے گئے۔ رپورٹ میں بیان کردہ معلومات غلط ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت واقعہ کو مکروہ جرم، ریاست کے قوانین اور اقدار کی سنگین خلاف قرار دے چکی ہے، چند افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یہ جرم کیا۔ ان افسران کیخلاف آزادانہ تحقیقات اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو سزا دی گئی ۔ جسےمرحوم خاشقجی کے اہلخانہ نےسراہا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں