1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکایت سعدیؒ، بوڑھے کی نصیحت

Discussion in 'اردو ادب' started by intelligent086, Nov 17, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکایت سعدیؒ، بوڑھے کی نصیحت
    upload_2019-11-17_1-17-19.jpeg
    حضرت سعدیؒ بیان کرتے ہیں کہ ایامِ جوانی میں ایک شب ہم کچھ دوست گپ شپ میں مصروف تھے۔ ہر شخص بلبل کی طرح چہک اور پھول کی طرح مہک رہا تھا۔ اس محفل میں اتفاق سے ایک بوڑھا بھی شریک تھا لیکن وہ بالکل خاموش تھا۔ ایک نوجوان نے کہا، بڑے میاں! آپ کس سوچ میں پڑے ہیں؟ ہماری گفتگو میں شامل ہو کر دل کا بوجھ ہلکا کیجیے۔ ہنسیے بولیے۔ بوڑھے نے یہ بات سنی تو آہِ سرد بھر کر بولا، برخوردار! صبا کے جھونکوں سے سرشار ہو کر جھومنا جوان درختوں ہی کو زیبا ہے۔ درخت اس وقت تک جھوم سکتا ہے جب تک اس کی شاخیں پتوں سے لدی ہوئی ہوں۔ بوڑھا درخت جنبش کرے تو ٹوٹ جاتا ہے۔ شبِ جوانی کی سحر ہو جائے تو ہوس کو سر سے نکال دینا ہی بہتر ہے۔ جوانی دیوانی میں کھانے اور پہننے کی فکر نے مجھے دین سے غافل رکھا۔ افسوس! یہ قیمتی زمانہ کیسی فضول خواہشوں میں گزر گیا۔ ہماری حالت تو بالکل اس استاد کی سی ہوئی جس نے بصد افسوس اپنے شاگرد سے کہا تھا کہ وائے حسرتا! وقت ختم ہو گیا اور کام ابھی باقی ہے طیور فصلِ بہاراں میں چہچہاتے تھے خزاں میں ان کا ہر اک نغمہ بن گیا فریاد شریکِ محفلِ طفلاں ہو مردِ پیر اگر تو یوں ہے جیسے خزاں میں بہار کی روداد حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں انسان کے انجام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ نصیحت کی ہے کہ کم از کم بڑھاپے کی عمر میں لہو و لعب سے ضرور اجتناب کرنا چاہیے۔ زندگی کا انجام بہرحال موت ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ اس فانی زندگی کے بعد غیر فانی زندگی شروع ہو گی۔ عاقل وہ ہے جو غیر فانی زندگی کے لیے اچھے اعمال فراہم کرتا ہے۔ اچھے اعمال کے لیے دورِ جوانی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس دور میں جسم توانا ہوتا ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی بہتر طور پر کرنے کے قابل ہوتا ہے لہٰذا اس دور کو بہتر طور پر گزارنا چاہیے۔ علاوہ ازیں بڑھاپے میں اپنی استطاعت کے مطابق افعال و اعمال سرانجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
     
    ھارون رشید likes this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا بات ہے
     
    intelligent086 likes this.
  3. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page