1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد باری ہر بشر تحریر کر سکتا نہیں ۔ بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 15, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    حمد باری ہر بشر تحریر کر سکتا نہیں
    فاتحہ کی ہر کوئی تفسیر کر سکتا نہیں
    کبریا کی نصرت و تائید گر حاصل نہ ہو
    خود میں کوئی معرکہ تسخیر کر سکتا نہیں
    میں ہوں راضی وہ مجھے جس حال میں چاہے رکھے
    ظلم مجھ پر کاتب تقدیر کر سکتا نہیں
    راہنمائی اس کی بندوں کو اگر حاصل نہ ہو
    خود ہی منزل طے کوئی رہ گیر کر سکتا نہیں
    حیدری ہوں اس لیے لکھتا ہوں حمدیں رات دن
    حمد ورنہ یوں کوئی بے پیر کر سکتا نہیں
    مت اماموں کو دیا کیجے خدا کے اختیار
    شرک کوئی عاشق شبیر کر سکتا نہیں
    جن دلوں میں معرفت توحید کی ہے رچ گی
    ان کو اب کوئی بھی بے تنویر کر سکتا نہیں
    کہکشاہیں جس کے اک جلوئے سے روشن ہوگیں
    میں بیاں اس نور کی زنجیر کر سکتا نہیں
    امتی کوئی بھی خیر الا انبیا کا اے بلال
    شرک و بدعت کی کبھی تشہیر کر سکتا نہیں
    ----
    بلال رشید

     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page