1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمدِ رب العالمین

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏5 مئی 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم


    حمدِ رب العالمین
    (از: ناوک حمزہ پوری)

    وہ ایسا اول کہ جس کے پہلے نہ تھا نہ ہے کوئی اور اول
    وہ ایسا آخر کہ بعد جس کے نہ ہے نہ ہوگا کوئی بھی آخر

    وہ سب کامعبود ، سب کا مسجود ، سب سے برتروہ سب سے افضل
    وہ ایسا اوّل کہ جس کے پہلے نہ تھا نہ ہے کوئی اور اول

    وہی ہے ظاہر وہی ہے باطن وہی ہے کامل وہی ہے اکمل
    وہ سب کا خالق وہ سب کا رازق وہی ہے حاضر وہی ہے ناظر

    وہ ایسا اول کہ جس کے پہلے نہ تھا نہ ہے کوئی اور اول
    وہ ایسا آخر کہ بعد جس کے نہ ہے نہ ہوگا کوئی بھی آخر
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا
    مجھے نیک انساں بنا میرے مولا

    میری سابقہ ہر خطا میرے مولا
    تو رحمت سے اپنی مٹا میرے مولا

    تو قدرت سے اپنی بدل نیکیوں سے
    ہر ایک میری لغزش خطا میرے مولا

    مجھے استقامت تو ایماں پہ دے دے
    بہر خیر ہو خاتمہ میرے مولا

    تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں
    تو عیبوں کو میرے چھپا میرے مولا

    تو لے گا اگر عدل سے کام اپنے
    میں ہوں مستحق نار کا میرے مولا

    مجھے واسطہ اپنی رحمت کا یارب
    جہنم سے مجھ کو بچا میرے مولا

    جو رحمت تری شامل حال ہو تو
    ٹھکانہ ہے جنت مرا میرے مولا

    تو مسجود میرا میں ساجد ہوں تیرا
    تو مالک میں بندہ ترا میرے مولا​

    (افضل نوری)

    آمین ثم آمین
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جزاک اللہ مبارز جی
    :dilphool:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ مبارز جی
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھائی ۔ آمین ثم آمین ۔
    اقتباس شدہ " مجھے " کی جگہ تجھے ہونا تھا۔

    اللہ تعالی آپکے درجے بلند فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں