1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضور پھر سے کریں صاحبِ مُراد مجھے ۔۔ مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏18 ستمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حضور پھر سے کریں صاحبِ مُراد مجھے
    دیارِ رشکِ اِرم آ رہا ہے یاد مجھے

    اُداس رُت کے سفر پر ہے رخشِ عمر رواں
    مگر وہ اسم کہ رکھتا ہے پھر بھی شاد مجھے

    کرم ہُوا، تری مدحت کی صبحِ نو جاگی
    نصیب نے تو بنایا تھا شب نژاد مجھے

    نوازنے پہ تو قادر ہیں وہ ورائے طلب
    ملے ہیں ہاتھ ہی خواہش کے کم کشاد مجھے

    سخی سے ایک ہی مانگا تھا حرف مدحت کا
    مگر ہمیشہ دیا اُس نے مُستزاد مجھے

    اگرچہ کارِ زیاں ہی رہا ہے پیشِ عمل
    مگر ہے اُن کی شفاعت پہ اعتماد مجھے

    بُلاوا آ گیا اگلے ہی دن مدینے کا
    سمجھ رہے تھے مرے لوگ ہجر زاد مجھے

    نوازتے ہیں جو حرفوں کو زندگی کی پھبن
    اُنہیں سے ملتی ہے مقصود اِس پہ داد مجھے
    -----
    مقصود علی شاہ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں