1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضور صل علٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام - حسن فرخ

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by مبارز, Dec 3, 2009.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    (حسن فرخ)

    حضور صل علٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام
    یہ ہر نفس نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    سلام آپ پہ یا سیدِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
    مرے حبیب خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    پہنچ کے آپ کے دربار میں‌خدا کی قسم
    عجب سکون ملا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    عنایت آپ کی ہے اور اجازت آپ کی ہے
    کہ یاں ہوں آج کھڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    ستانے والوں کو بھی آپ نے دعائیں‌دیں
    یہ آپ کی ہے ادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    رہ مدینہ پہ پہنچا تو دل پکار اُٹھا
    کہ اے رسولِ خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    بنائے دین ہیں وحدانیت کا نور ہیں آپ
    ہوں‌محوِ حمدو ثنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضور صل علٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام - حسن فرخ

    سبحان اللہ ماشاءاللہ

    شیئرنگ کیلئے جزاک اللہ
     

Share This Page