1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت میاں میر رحمۃاللہ علیہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏8 مارچ 2014۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    محرم اسرار، امام الابرار، ولی کامل حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ

    آپ فرماتے ہیں کہ ایک سفر کے دوران میں نے چار قلندر ایک نشیبی جگہ بیٹھے ہوئے دیکھے۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا۔ وہ خاموش بیٹھے تھے۔ ان میں سے ایک اٹھا اور درختوں کے پتے توڑ لایا۔ انہیں ابال کر سب کے سامنے رکھا۔ وہ سب نے مل کر کھائے۔ چاروں دن ایسا ہی ہوا۔ پانچویں دن کوئی نہ اٹھا تو میں سمجھ گیا کہ آج میری باری ہے۔ لہذا میں نے بھی اسی عمل کو دہرایا۔ اس طرح مجھے ان کی صحبت میں دس دن گذر گئے۔ پھر اچانک بارش شروع ہوگئی اور نشیب میں جہاں ہم بیٹھے تھے پانی بھر گیا۔ پانی اتنا تھا کہ گلے تک آ گیا۔ مجھے ڈوبنے کا خطرہ ہوا لیکن وہ درویش اپنی جگہ بیٹھے رہے۔ میں نے دل میں کہا" اے رب العزت ! کیا ہم یونہی ڈوب جائیں گے"

    اس خیال کے آتے ہی پانی فورا اگر گیا۔ قلندر کہنے لگے" ہم میں سے کون ہے جس نے قدرت کے کارخانے میں دخل اندازی کی ہے" جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ میں نے کیا ہے تو سخت ناراض ہوئے اور فرمانے لگے کہ تم ایسے نہیں ہو کہ ہماری صحبت میں رہو، جس نے پانی بھرا تھا کیا اسے علم نہیں تھا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ تمہیں اس سے بھی زیادہ فکر لاحق ہو گئی۔

    میاں میر سرکار فرماتے ہیں کہ یہی دس دن ہیں جو مجھے مومنین کی صحبت میں رہنے کو ملے​
     
    پاکستانی55، احتشام محمود صدیقی اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں