1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

Discussion in 'عظیم بندگانِ الہی' started by سانا, Sep 9, 2011.

  1. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا​
    ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ بنت صدیق ، طیبہ زوجہ، طیب۔ حبیبہ، حبیب اللہ ، حضرت ابو بکر صدیق کی صاحبزادی تھیں۔ آپ کا لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی ان کی والدہ محترم کا نام زینب ام رومان تھا جن کا سلسلہ نسب نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں کنانہ سے مل جاتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے نکاح

    حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے شوال سن 11 نبوی میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اورشوال 11 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ رخصتی کے وقت ان کی عمر ساڑھے گیارہ برس تھی۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نو برس گذارے۔ آپ کی ولادت سے قبل ہی آپ کے والدین ایمان لاچکے تھے اس لئے امہات المؤمنین میں آپ واحد خاتون ہیں جن کی اسلامی خون سے ولادت اور اسلامی دودھ سے پرورش ہوئی۔

    فضائل و مناقب

    حضرت عائشہ کے فضائل میں بہت سی احادیث وارد ہوئی ہیں۔ صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا " مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر" ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا " یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں اور آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہیں" حضرت عائشہ نے جواب میں فرمایا " ان (جبرائیل علیہ السلام) پر بھی اللہ رب العزت کا سلام اور رحمت ہو"


    آیات تیمّم کے نزول کا سبب

    حضرت عائشہ کے امت پر احسانات میں سے ہے کہ آیات تیمّم کے نزول کا ظاہری سبب بھی آپ کی زات ا ‍قدس ہے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ ایک سفر میں حضرت عائشہ کا ایک ہار کہیں گر گیا جو آپ کو بہت عزیز تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے چند صحابہ کرام کو ہار کی تلاش میں روانہ کیا ۔ دوران تلاش نماز کا وقت ہوگیا ۔ پانی نہ ہونے کے باعث سب نے بلا وضو نماز ادا کی۔ جب صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو رنج کے ساتھ بلاوضو نماز پڑھنے کا زکر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کیا۔ اسی وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر آیات تیمّم کا نزول ہوا۔

    صحابہ میں ممتاز حیثیت

    حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں "میں نے کسی ایک کو بھی معانی قرآن ، احکام حلال و حرام ، اشعار عرب اور علم الانساب میں حضرت عائشہ سے بڑھ کر نہیں پایا" ۔ حضرت عائشہ کی خصوصیت تھی کہ جب کوئی نہایت مشکل و پیچیدہ مسئلہ صحابہ میں آن پڑتا تھا تو وہ آپ ہی کی طرف رجوع فرمایا کرتے تھے اور آپ کے پاس اس سے متعلق علم ضرور موجود ہوتا تھا۔ حضرت عائشہ کو علمی حیثیت سے عورتوں میں سب سے زيادہ فقیہہ اور صاحب علم ہونے کی بناء پر چند صحابہ کرام پر بھی فوقیت حاصل تھی۔ فتوے دیا کرتی تھیں اور بے شمار احادیث ان سے مروی ہیں۔ خوش تقریر بھی تھیں۔

    جودو سخاوت

    ایک صحابی کا بیان ہے کہ آپ نے ایک روز میں 70 ہزار درہم اللہ کی راہ میں صرف کیۓ اور خود پیوند لگے کپڑے پہنا کرتی تھیں۔ایک روز حضرت عبداللہ بن زبیر نے ایک لاکھ درہم آپ کی خدمت میں روانہ کیۓ جو آپ نے اسی روز اللہ کی راہ میں خیرات کردیۓ اسی روز آپ کا روزہ بھی تھا۔ شام کو آپ کی ملازمہ نے روکھی سوکھی آپ کی خدمت میں پیش کی اور کہا کہ اگر کچھ بچالیا جاتا تو میں سالن بھی تیار کرلیتیں آپ نے فرمایا " مجھے خیال بھی نہ آیا تم ہی یاد دلا دیتیں۔ واضح رہے کہ آپ کی خدمت میں ایسے نذرانے حضرت امیر معاویہ اور حضرت عبداللہ بن زبیر کی جانب سے پیش کیۓ جاتے تھے کہ اس زمانہ میں افواج اسلامی کثرت سے فتوحات حاصل کررہی تھیں ۔
    طیبہ صدیقی اثر ترقی اسلام پر ہے جو تفقہ آپ نے دین میں حاصل کیا اور جو تبلیغ آپ نے امت کو فرمائی اور علم نبوت کی اشاعت میں جو مساعی انہوں نے کیں اور حو علمی فوائد انہوں نے فرزندان امت کو پہنچائے وہ ایسک درجہ ہے جو کسی اور زوجہ محترمہ کو حاصل نہیں۔


    علم الاحادیث

    کتب الاحادیث میں آپ سے روايت کردہ احادیث کی تعداد دو ہزار دو سو دس ہے۔


    وصال

    حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے 48 سال بعد 63 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 57 ھجری میں حضرت امیر معاویہ کے دور خلافت میں وفات پائی اور جنت البقیع میں استراحت فرمائی۔


    http://ur.wikipedia.org/wiki/عائشہ_بنت_ابی_بکر
    بیرونی روابط

    http://www.islam-qa.com/ur/ref/7878/
     
  2. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    جزاک اللہ جی
     
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    سانا جی ام المومنین بی بی عائشہ رض کے بارے میں عمدہ معلومات شیئر کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
    اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دے
     
  4. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    جزاک اللہ
    تھینکس فار ویری نائس شیئرنگ۔۔۔بہت معلوماتی شیئرنگ ہے ۔۔۔بہت شکریہ سانا جی
     
  5. سیفی خان
    Offline

    سیفی خان ممبر

    Joined:
    Apr 26, 2011
    Messages:
    200
    Likes Received:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    تو خاتونِ جنت کی ماں عائشہ رضی اللہ عنہا
    کوئی دنیا میں تجھ سا کہاں عائشہ رضی اللہ عنہا

    جزاک اللہ خیرا
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    السلام علیکم۔ جزاک اللہ خیرسانا بہن۔
    سبحان اللہ ۔ تعلیم و تربیت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم بہرہ یاب ہوچکنے کے بعد سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی صور ت میں امت کے لیے سبق مل گیا کہ :
    دین اسلام میں عورت استاد ، فقیہ، محدث، مفسر، پارلیمنٹیرین، عابدہ، زاہدہ ، ولیہ، کمانڈر ، سپہ سالار سمیت اسلامی معاشرہ میں بےشمار مثبت کردار ادا کرنے کی اہل ہے۔
     
  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا "

    جزاک اللہ خیر :flor:
     

Share This Page