1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حراست کے دوران اموات اور پلی بارگین کرانے کے الزامات بے بنیاد ہیں: نیب

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حراست کے دوران اموات اور پلی بارگین کرانے کے الزامات بے بنیاد ہیں: نیب

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے دوران حراست اموات اور پلی بارگین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران حراست کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ پلی بارگین ملزم کے اعتراف جرم کی درخواست پر احتساب عدالت منظور کرتی ہے۔ پلی بارگین کرنے والا دس سال تک الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو جاتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پلی بارگین کے وقت ملزم کا بیان بھی قلمبند کیا جاتا ہے۔ نیب پر الزامات لگانے والی تمام میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ نیب ایسے تمام افراد کو قانونی نوٹسز جاری کرے گا، جنہوں نے بے بنیاد الزام لگایا۔

    نیب نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے 14 دن کے ساتھ اپنے دعوے کو ثابت کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں