1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حدیثِ پاک میں وارد ہوئی ہےشانِ عمر ۔۔عابد علی عابد حافظ آباد

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حدیثِ پاک میں وارد ہوئی ہےشانِ عمر
    ہمیشہ حق پہ ہی قائم رہی زبانِ عمر

    حضور پوچھتے مجھ سے ہے کتنا پیار تجھے
    کہا فدا ہو نبی پاکﷺ پہ یہ جانِ عمر

    زمانے بھر میں یوں سکہ بٹھا گئے اپنا
    ادب سے غیر بھی سنتے ہیں داستانِ عمر

    خزاں رسیدوں کے دل کی کلی چٹکنے لگی
    بہارِ عدل نے سینچا ہے گُلسِتانِ عمر

    حسن، حسین کو ہر وقت ہی اجازت تھی
    کھلا ہے آلِ نبی کے لئے ایوانِ عمر

    خدا کرے کہ مسلماں یہ بات کہتے پھریں
    ہیں عاشقانِ علی مولا عاشقانِ عمر

    عمر کی ذات کو بغضِ عدو سے کیا خطرہ
    کہ فضلِ ربِ دوعالم ہے پاسبانِ عمر

    اسی چراغ سے جنت میں روشنی ہو گی
    حضور آئے تھے خود دیکھ کر مکانِ عمر

    ہم ان کی شان کے لائق کہاں سے لائیں سخن
    ہماری فکر سے عابد بلند جہانِ عمر
    ---
    عابد علی عابد حافظ آباد
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں