1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جہانِ عدل اور مہرووفا فاروقِ اعظم ؓ ہیں ۔۔ ریاض احمد قادری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جہانِ عدل اور مہرووفا فاروقِ اعظم ؓ ہیں
    شہنشاہی میں بھی فقر و غنا فاروقِ اعظمؓ ہیں

    عبادت اور ریاضت اور تقویٰ کے وہ پیکر ہیں
    جہاں میں پیشوائے اتقیا فاروقِ اعظم ؓ ہیں

    نہیں تھے ماننے کو راضی وہ رحلت محمدﷺ کی
    نبیﷺ کے عشق میں جاں سے فدا فاروقِ اعظم ؓ ہیں

    نبیﷺ کے حکم پر اسلام پر ہر شے نچھاور کی
    خلوصِ دل سے آقاﷺ پر فدا فاروقِ اعظم ؓ ہیں

    لگائے بیٹے کوکوڑے کیا انصاف کچھ ایسا
    عدالت کی بلند آہنگ صدا فاروقِ اعظم ؓ ہیں

    خلیفہ ہوکے بھی لوگوں کی خدمت کی ہے راتوں کو
    ان آدابِ شہی سے آشنا فاروق ِاعظمؓ ہیں

    نبیﷺ نے آپ مانگا ہے ریاضؔ ان کو دعائوں میں
    صحابہؓ میں مرادِمصطفیٰﷺ فاروقِ اعظم ؓ ہیں
    ----
    ریاض احمد قادری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں